نعت گو شاعر ، ماہر تعلیم

پیدائش

ترمیم

8 مارچ 1969ء بروز ہفتہ صوفی محمد یوسف خان قادری ؒ کے ہاں واہ کینٹ میں پیدا ہوئےـ

فیملی

ترمیم

والدِ گرامی سچے سُچے عاشقِ رسول تھے اور نعتوں کے دلدادہ تھےـ عارف قادری کے دادا جناب محمد علیؒ گورکھ پور کے مایہ ناز قاریوں میں سے تھےـ نانا جناب مبارک حسینؒ بھی ایک با رعب دینی شخصیت تھےـ والدہ ماجدہ خواتین کی محافلِ میلاد میں نعت خوانی کرتی رہیں ـ یوں ذوقِ نعتِ رسول کی دولتِ عظیمہ انھیں ورثے میں ملی ـ عارف قادری بچپن ہی سے نعت خوانی کرتے چلے آ رہے ہیں ـ

تعلیم

ترمیم

میٹرک کے بعد ایف ایس سی کیا، بعد ازاں بی اے ، ایم اے اور بی ایڈ کے امتحانات پاس کیے ـ

نعت گوئی

ترمیم

دورانِ تعلیم ہی سے معروف کہنہ مشق شاعر عثمان ناعم، ملک افتخار احمد افتخار اور وطنِ عزیز کے مایہ ناز و ممتاز مداحِ رسول سید منظورالکونین اقدس جیسی شخصیات کی سرپرستی و شاگردی حاصل رہی ـ عارف قادری اول اول نعت خواں کی حیثیت سے اُبھرے اور پھر ساتھ ہی ساتھ نقابت اور نعت گوئی کے میدانوں میں بھی اپنا اہم مقام بنا لیا ـ 13 سال کی عمر سے با قاعدہ با وزن شعر کہنے لگے ـ غزل اور نظم بھی کہی لیکن طبیعت کے رجحان اور حُبِ رسول کی حدت نے نعت گوئی ہی کی جانب زیادہ مائل رکھا ـ


مجموعہ ہائے کلام

ترمیم
  • "بختِ رسا" (نعتیہ مجموعہ) 2009ء جسے محکمہ اوقاف حکومتِ پنجاب کی جانب سے صوبائی سیرت کانفرنس2009ء لاہور میں سال 2009ء کی بہترین اردو نعتیہ کتاب کے کیش ایوارڈ و شیلڈ سے نوازا گیا

زیرِ ترتیب مجموعہ ہائے کلام

  • (1) "نُورِ مدحت" حم(د، نعت منقبت، سلام)
  • (2) "نعت جاری رہے" (نعتیہ مجموعہ)

اعزازات

ترمیم

اسکول و کالج کی سطح پر مقابلہ ہائے نعت خوانی میں باقاعدگی سے شرکت و انعامات

ــ ریڈیو پاکستان لاہور سے پروگرام "بحضور سرور سروراں" میں لائیو انٹرویو

ــ پی ٹی وی لاہور سے انٹر ویو 2010ء

ـ۔ اے آروائے کیو ٹی وی کے پروگرام نعت زندگی ہے میں انٹرویو منقبت عُرس داتا صاحبؒ میں اکثرو بیشتر بُلاوا اور حاضری

ــ ایف ایم 97 اسلام آباد: پروڈیوسر مذہبی و ادبی پروگرامز/ نعت خوانی/ ہوسٹنگ ـ ـ ارتھ فیکٹر ریڈیو چینل: ہوسٹنگ ادبی و مذہبی پروگرامز

اکادمی فروغ نعت، اٹک کے آن لائن ماہانہ ردیفی تنقیدی مشاعرہ "ک" میں 33 شعرا کی نعتوں میں اول پوزیشن

۔13 سالہ بیسٹ پر فارمنس ایوارڈ (نعت خوانی) 2013-2001 منجانب: گندھارا یوتھ فورم ٹیکسلا، واہ کینٹ

اقبال ٹیلنٹ شیلڈ (واہ کینٹ کے ٹاپ ٹین نعت خوانوں میں) منجانب: بزمِ فروغِ کلامِ اقبالؒ، واہ کینٹ

15 سالہ ایکسی لنس پر فارمنس2015-2001 پر "نصرت فتح علی خان ایوارڈ" 2016ء منجانب: پُرنم آرٹس کونسل، پاکستان

"نعت ایوارڈ" 2016ء منجانب: نعت اکیڈمی، پاکستان ـ

دیگراعزازی شیلڈز

منجانب: ایف جی کالج آف کامرس اسلام آباد ، آرمی پبلک کالج راولپنڈی ، ایف جی ڈگری کالج فار مین واہ کینٹ ، پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن واہ کینٹ ، واہ یونیورسٹی واہ کینٹ ، سرسید کالج واہ کینٹ ، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز/کالجز منیجمنٹ ایسوسی ایشن واہ ریجن ، جمعیت علما پاکستان تحصیل ٹیکسلا ، کامسیٹس واہ کینٹ برانچ ، پاکستان قراءت و نعت کونسل واہ ریجن

تنظیمی خدمات

ترمیم
  • ایوانِ مدحت واہ کینٹ، بانی صدر
  • لوح و قلم فورم واہ کینٹ، نائب صدر --
  • فروغِ نعت واہ کینٹ، آرگنائزر --
  • ادارہ فروغِ نعتِ مصطفٰی واہ کینٹ

وفات

ترمیم

22 اپریل 2022ء کو حرکت قلب بند ہونے سے وفات پائی،