محمد عبد السلام جبل پوری
شاہ محمد عبد السلام جبل پوریاعلیٰ حضرت کے محبوب خلیفہ تھے۔ آپ کے خاندان کے تین جلیل القدرشخصیات کو بھی خلافت حاصل ہے،
محمد عبد السلام جبل پوری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1866ء جبل پور |
تاریخ وفات | سنہ 1952ء (85–86 سال) |
شہریت | برطانوی ہند (1866–14 اگست 1947) بھارت (15 اگست 1947–) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
مذہب | اسلام |
فقہی مسلک | حنفی |
مکتب فکر | بریلوی |
اولاد | برہان الحق جبل پوری |
عملی زندگی | |
استاذ | احمد رضا خان |
تحریک | تحریک پاکستان |
درستی - ترمیم |
نام ونسب
ترمیماسمِ گرامی مفتی شاہ محمد عبد السلام جبل پوری۔لقب:عیدالاسلام،جامع الفضائل،قطبِ وقت۔ سلسلہ ٔنسب اس طرح ہے: عیدالاسلام بن شاہ محمد عبد الکریم بن شاہ محمد عبد الرحمن بن شاہ محمد عبد الرحیم بن شاہ محمد عبد اللہ بن شاہ محمد فتح بن شاہ محمد ناصر بن شاہ محمد عبد الوہاب صدیقی طائفی۔ آپ کا خاندانی تعلق سیدنا صدیق اکبر سے ہے۔[1]
تاریخ ِولادت
ترمیمآپ کی ولادت با سعادت 6؍جمادی الاول 1283ھ ،مطابق 19؍ستمبر1866ء کو ’’جبل پور‘‘انڈیا میں ہوئی۔
تحصیل ِعلم
ترمیمتین برس کی عمر میں والد ماجد کے ہمراہ جبل پور آئے، قرآنِ مجید حفظ کیا، پھر درس نظامی اول تاآخر والد ماجد سے پڑھی۔کافی عرصہ اعلیٰ حضرت سے اخذعلوم کیا،3؍ذیقعدہ1313ھ کو اجازت مطلقہ کی سند حاصل ہوئی،اور’’عید الاسلام‘‘خطاب عطا کیا۔
بیعت و خلافت
ترمیمآپ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں سے بیعت ہوئے،اورخلافت سے مشرف کیے گئے۔
سیرت وخصائل
ترمیمجامع الفضائل،قامع الرذائل،حامی السنن،ماحی الفتن،عمدۃ الکرام،عیدالاسلام ،قطبِ وقت، مفتی شاہ محمد عبد السلام جبل پوری۔آپ امام اہلسنت کے خلیفۂ اعظم تھے اور آپ سے اعلیٰ حضرت کو غایت درجہ تعلق خاطر تھا، علم و فضل میں یکتااور بے مثال تھے۔بہت سے علوم و فنون پر انھیں دسترس حاصل اور کمال حاصل تھا۔تقریباً 16زبانیں آپ جانتے تھے،اور ان کے بولنے و سمجھنے میں عبور رکھتے تھے۔ جہاں زبردست خطیب اور بالغ نظر و کہنہ مشق مفتی تھے۔وہیں اپنے والد ِ گرامی شاہ محمد عبد الکریم نقشبندی کی طرح طبیبِ حاذق بھی تھے۔ آپ بہترین قلمکار اور مصنف تھے۔آپ کی تصانیف اور فتاویٰ اس کا قلمی ثبوت ہے۔شریعت و معرفت دونوں ہی میں آپ کو اعلیٰ ٰ مقام حاصل تھا۔
تحریکِ پاکستان میں کردار
ترمیمشاہ عبد السلام جبل پوری نے دوقومی نظریہ کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی تھی۔ یہ آپ ہی کی تربیت کا اثر تھا کہ آپ کے ہونہارفرزندمفتی محمد برہان الحق جبل پوری نے اپنی پوری زندگی دوقومی نظریہ کی پاسبانی کرتے ہوئے گزار دی تھی۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح آپ کی مساعیِ جمیلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ [2]
تاریخِ وفات
ترمیم14؍جمادی الاولیٰ 1371ھ،مطابق فروری 1952ء، ۔آپ کامزار جبل پور(انڈیا) میں مرجعِ خلائق ہے۔[3]