محمد معصوم (موہری شریف)
تاجدارِ تصوف خواجہ خواجگان عظیم عالمی مبلغِ اسلام قیومِ پنجم الحاج خواجہ محمد معصوم رحمة اللہ علیہ (موہری شریف): ایک عظیم روحانی شخصیت اور سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ کے عظیم بزرگ تھے ۔
ولادت
ترمیمآپؒ 04 اپریل 1935ء بمطابق 1355ھ بروز بدھ صبحِ صادق کھاریاں (ضلع گجرات) سے 05 کلومیٹر کے فاصلہ پر موہری شریف میں پیدا ہوئے ۔ آپؒ کے والدِ گرامی حضرت زریں زربخت قبلہ عالم الحاج صوفی نواب الدین رحمة اللہ علیہ ہیں ۔ بچپن میں جب آپ کو آفتاب ولایت قطب زماں خواجہ حافظ محمد عبدالکریم کے پاس لے جایا گیا جنھوں نے عزت افزائی فرمائی اوربچپن میں آپ کو اپنے ہمراہ سرہند شریف بھارت حاضری کے لیے لے گئے وہاں کی حاضری قافلہ کی صورت میں آپ کا سالانہ معمول تھی۔
تعلیم و تربیت
ترمیمابتدائی تعلیم آپ نے اپنے آبائی قصبہ موہری شریف میں میاں غلام مصطفی سے حاصل کی بعد ازاں صوفی راجا محمد زمان ساگری ضلع راولپنڈی کے ہاں قیام پزیر ہو گئے وہاں بھی آپ نے تعلیم حاصل کی حضرت سائیں نذیر احمد موہرہ کھرٹانہ سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کی کچھ عرصہ شیخ محمدی ضلع پشاور میں مولوی محمد یوسف سے فارسی اور عربی کی چند کتابیں پڑھیں اور پھر اعلیٰ دینی تعلیم کے لیے ملک کی مشہور و معروف دینی درسگاہ مرکزی دار العلوم انجمن حزب الاحناف لاہور میں داخل ہوئے سید ابوالبرکات احمد شاہ سے تمام علوم اور فنون فقہ حدیث اور تفسیر کو مکمل کیا محمود احمد رضوی شارح بخاری کا شمار بھی آپ کے اساتذہ میں ہوتا ہے
علم باطن
ترمیمعلوم اسلامیہ سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے 1955ء میں ہی حافظ عبد الکریم کے دست پر بیعت کی اور سلسلہ نقبشبندیہ کی خدمت کے لیے مامور فرمایا
وفات
ترمیمالحاج محمد معصوم 3 نومبر 1993ء صبح سات بجے آپ کی روح انور قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ گلدستہ اولیا از محمد اسلم لودھی صفحہ 79 تا 81