محمد نعمان وحید بخاری
ماہر اقبالیات
پیدائش
ترمیممحمد نعمان وحید بخاری 10 مئی 1981ء کو لاہور میں پیدا ہوئے،
تعلیم
ترمیملاہور، (پاکستان) میں اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے کینیڈا میں سکونت اختیار کی۔
اقبالیات
ترمیم2009ء میں ڈاکٹر اقبال سوسائٹی آف نارتھ امریکا قائم کی جس کا مقصد فکر و فلسفہ اقبال کو دنیا کے ہر گوشے تک پہنچانا تھا۔ انھوں نے اپنی زندگی اسی مقصد کے حصول کے لیے وقف کر دی اور یہی ان کی پہچان بنی۔ ان کی قائم کردہ تنظیم جلد ہی ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے عالمی مجلسِ اقبال کی ہیئت اختیار کر گئی جس کی شاخیں کینیڈا کے علاوہ پاکستان، کویت، برطانیہ اور ملائشیا میں ہیں۔
مرحوم نے اطلاعیات کو فکرِ اقبال کی دنیا بھر میں ترویج کا فعال ذریعہ بنایا۔ انھوں نے ناصرف تمام سطحوں پر تقاریب، سرگرمیوں اور خطبات کا انعقاد کیا بلکہ ترویجِ فکر اقبال کے لیے ویب سائیٹ، موبائل ایپ، فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل بھی قائم کیا۔ انھوں نے ماہرینِ اقبالیات اور رضاکاروں سے روابط قائم کیے اور ترویج فکرِ اقبال کا پرچم آسمان کی بلندیوں تک پہنچایا۔
وفات
ترمیموہ کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور 23 جولائی 2022ء کو کینیڈا میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔