محمد: خدا کے پیغمبر
(محمد (فلم 2015ء) سے رجوع مکرر)
محمد: خدا کے پیغمبر 2015ء میں جاری ہونے والی ایرانی فلم ہے جو مجید مجیدی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔ یہ سب سے زیادہ میزانیہ (تین کروز ڈالر) والی ایرانی فلم ہے جس کی تکمیل میں کئی سال لگے۔ یہ فلم تین حصوں پر مشتمل ہو گئی، یہ فلم کا پہلا حصہ ہے، جو محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پچپن کی عمر تک کے واقعات کو پیش کرتی ہے۔ فلم بنانے میں ایرانی حکومت کی سرپرستی و منظوری شامل ہے۔ مجید مجیدی کا کہنا ہے کہ یہ فلم انھوں نے سنی و شیعہ علما کے صلاح و مشوروں سے متفقہ پہلوؤں پر بنائی ہے اور اس کا مقصد دونوں بڑے مسلمان گروہوں میں اتحاد بھی ہے۔[4]
محمد: خدا کے پیغمبر | |
---|---|
ہدایت کار | مجید مجیدی |
پروڈیوسر | محمد مہدی حیدریان[1] |
تحریر | مجید مجیدی Kambuzia Partovi[2] |
ستارے | مہدی پاکدل سارہ بیات رعنا آزادیور |
موسیقی | اے آر رحمان |
سنیماگرافی | ویتوریو استورارو[1] |
پروڈکشن کمپنی | نوتبان فلم انڈسٹری |
تاریخ نمائش | 12 فروری 2015 (Cinema Farhang) 27 اگست 2015 (ایران) 27 اگست 2015 (Montreal World Film Festival) |
دورانیہ | 178 منٹ [3] |
ملک | ایران |
زبان | فارسی عربی انگریزی |
بجٹ | 40 ڈالرملین[1] |
اداکار
ترمیم- سارہ بیات
- محسن تانابندے
- مہدی پاکدل
- رعنا آزادیور
- علی رضا شجاع نوری
- محمد عسکری
- محمد یارمطاقلو
- منا ساداتی
- سیامک ادیب
- صادق حدیفی