مجید مجیدی
مجید مجیدی ایران سے تعلق رکھنے والے فلم ساز ہیں جنھوں نے عالمی معیار کی فلمیں بنائی ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے مسلمانوں کے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی پر ایک فلم محمد نامی فلم بنائی ہے جو جلد ہی سنیما میں پیش کی جانے والی ہے۔
مجید مجیدی | |
---|---|
(فارسی میں: مجید مجیدی) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | تہران, ایران |
اپریل 17, 1959
شہریت | ایران |
مذہب | اسلام [1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | ہدایت کار، تخلیق کار، فلم مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی |
دور فعالیت | 1981–تا حال |
شعبۂ عمل | تحریر |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | www |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی حالات
ترمیمفنّی خدمات
ترمیم1992ء میں اُن کی پہلی فلم ٰ بابکٰ منظرِ عام پر آئی جس کااسکرپٹ بھی انھوں نے خود لکھا تھا۔ 1997ء میں اُن کی فلم ٰ بچّہ ہائے آسمانٰ نے ساری دُنیا میں دھُوم مچادی۔ یہ عالمی سطح پر تمام بڑے بڑے فلمی میلوں میں دکھائی گئی اور بہترین غیر ملکی فلم کے طور پر آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی۔
اس کے دو برس بعد اُن کا ایک اور شہکار سامنے آیا یعنی: رنگِ خدا۔ یہ فلم ایک نابینا بچّے کے بارے میں تھی جس کا باپ اسے ایک بوجھ سمجھتے ہوئے خود سے دور رکھنا چاہتا ہے، لیکن بچّہ بینائی سے محروم ہونے کے باوجود ایک عام انسان کی زندگی گزارنا چاہتا ہے اور دِن رات کی جد و جہد کے بعد بالآخر اس میں کامیاب بھی ہوجاتا ہے۔ اس سے پہلے بننے والی فلم بچّہ ہائے آسمان بھی بچّوں ہی کے بارے میں تھی اور ایک انتہائی غریب گھر کا نقشہ پیش کرتی تھی جس میں دو بچّے ہیں لیکن اُن کے پہننے کے لِئے صرف ایک جوڑا جُوتیوں کا ہے۔ نئے جوتے حاصل کرنے کے لِئے بچّہ کیا کیا پاپڑ بیلتا ہے، فلم اسی بھاگ دوڑ کی کہانی ہے۔[2]
فہرست ہدایت کاری
ترمیم- انفجارExplosion (Enfejar) (1981) – documentary short
- ہودج Hoodaj (1984) – short
- روزِ امتحانExamination Day (Rooz-e Emtehan) (1988) – short
- یک روز با اسیران A Day with POWs (Yek Rooz Ba Asiran) (1989) – documentary short
- بدوک Baduk (1992) – debut feature
- آخرین آبادی The Last Village (Akhareen Abadi) (1993) – short
- پدر Father (Pedar) (1996) – feature
- خدا میآید God Will Come (Khoda Miayad) (1996) – short
- بچه های آسمان Children of Heaven (Bacheha-ye Aseman) (1997) – feature
- رنگ خدا The Color of Paradise (Rang-e Khoda) (1999) – feature
- باران Baran (Rain) (2001) – feature
- پابرهنہ تا هرات Barefoot to Herat (Pa berahneh ta Herat) (2002) – documentary
- المپیک در اردوگاہ Olympics in the Camp (Olympik Tu Urdugah) (2003) – documentary short
- بید مجنون The Willow Tree (Beed-e Majnoon; alternate English title One Life More) (2005) – feature
- Peace, Love, and Friendship (2007) – documentary short
- Rezae Rezvan (2007) – documentary
- Najva ashorai (2008) – documentary
- آواز گنجشکها The Song of Sparrows (Avaze Gonjesh ka) (2008) – feature
- محمد، 2015ء
- Kashmir Afloat – in production.