مرزا محمود علی نام ہے۔ 1911ء میں لاہور میں پیدا ہوئے اور اپنے نانا نظام الدین بیگ کی آغوش میں تربیت پائی۔ اسی نسبت سے نام کے ساتھ نظامی لکھنے لگے۔ میٹرک پاس کرنے کے بعد اسلامیہ کالج لاہور میں داخل ہوئے۔ یہاں انھیں ڈاکٹر تاثیر کی صحبت سے فیضیاب ہونے کا موقع ملا۔ ان کے ادبی ذوق کی تربیت میں تاثیر کا بڑا حصہ ہے۔ حصول تعلیم کے بعد1940ء میں آل انڈیا ریڈیو میں ملازم ہو گئے تقسیم کے بعد پاکستان آ گئے اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے۔ کچھ مدت کے لیے محکمہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر رہے ایک کانفرنس کے سلسلے میں کراچی گئے ہوئے تھے کہ دل کا شدید دورہ پڑا اور راہی ملک عدم ہو گئے اس وقت آپ ریڈیو پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تھے۔ آپ کا انتقال 1960ء میں ہوا۔ محمود نظامی انگریزی اور اردو ادب کا مذاق رکھتے تھے۔ انھوں نے اردو ادب کا پہلا جدید سفر نامہنظرنامہ کے نام سے لکھا۔ اس کے علاوہ نشری تکنیک پر عبور حاصل تھا۔ اپنی زیر ہدایت ڈرامے نشر کیے اور خود بھی لکھے۔

مزید دیکھیے

نظرنامہ