ملواں زبان
ایسی زبان جو دو یا دو سے زائد زبانوں کے ملاپ سے بنی
(مخلوط زبانیں سے رجوع مکرر)
مخلوط زبان یا ملغوبہ زبان یا مِلواں زبان (انگریزی: Mixed language)[1] وہ ہوتی ہے جو دو زبانوں کے ملاپ سے وجود میں آئے اور ایک نئی پہچان اختیار کرے، جسے ان زبانوں میں سے کسی ایک کے طور پر نہ پہچانا جا سکے۔ کہا جاتا ہے کہ اردو، فارسی اور ہندی کے امتزاج سے بنی اور ایک منفرد زبان بن گئی، جسے نہ صرف ہندی اور نہ فارسی کہا جا سکتا ہے۔ اردو اپنی علاحدہ شناخت رکھتی ہے، جیسے کیمیاوی اجزا کے ملاپ سے ایک نئی شے تخلیق ہوتی ہے جو اپنی اصلیتوں سے مختلف ہوتی ہے۔[2] اسے دوغلی زبان (انگریزی: Hybrid language)[3] بھی کہتے ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ فرہنگ اصطلاحات (انگریزی اردو) لسانیات (پہلا ایڈیشن)۔ نئی دہلی: ترقّی اُردو بیورو، حکومتِ ہند۔ 1987۔ ص 106
- ↑ مولوی عبد الحق (1944)۔ خطباتِ عبد الحق (حصہ دوم) (پہلا ایڈیشن)۔ دہلی: انجمن ترقی اردو۔ ص 159
- ↑ فرہنگ اصطلاحات (انگریزی اردو) لسانیات (پہلا ایڈیشن)۔ نئی دہلی: ترقّی اُردو بیورو، حکومتِ ہند۔ 1987۔ ص 105