مخمور قلندری
سرائیکی شاعر
ان کا تعلق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ یکم جنوری 1976ء کو پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید وسیم عباس شاہ ہے، آپ کی بستی سید نگر درابن روڈ کوٹلہ سیداں ، ڈیرہ اسماعیل خان سے 4 کلومیٹر اور ریڈیو پاکستان سے 1 کلومیٹر دور ہے۔
سید مخمور قلندری کے والد ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر سید عارف حسین شاہ والد تھے، انھیں 2008ء میں ٹارگٹ کلنگ میں قتل کیا گیا تھا
مخمور قلندری صاحب زمین اور زمیں زادوں سے جڑے ہوئے شاعر ہیں، سرائیکی وسیب میں وہ اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں، وہ رنگوں کی ، درختوں کی اور پرندوں کی بات کرتے ہیں، انھوں نے نفرت کی فضا میں محبت کے پرندے آزاد کیے ہیں، وہ دہشت گردی کے ماحول میں رواداری کی ، بھائی چارے کی بات کرتے ہیں، ان کے نزدیک سب انسان برابر ہیں، ان کے نزدیک ہر درخت، ہر پنچھی، ہر پھول کی اپنی حیثیت ہے
مخمور قلندری صاحب کے اشعار ملاحظہ فرمائیں
وسوں تیݙی مونجھی ہے
کاں تیݙے مونجھے ہن
ٹالھی تیݙی مونجھی ہے
لالی تیݙی مونجھی ہے
کونجھ تیݙی مونجھی ہے
دریاوی مونجھاہے