مرزا بابر
مغل شہنشاہ اکبر شاہ ثانی کا بیٹا۔
مرزا بابر یا شہزادہ مرزا محمد بابر بہادر (پیدائش: 1796ء– وفات: 13 فروری 1835ء) مغل شہنشاہ اکبر شاہ ثانی کا بیٹا اور آخری مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کا بھائی تھا۔
مرزا بابر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1796ء لال قلعہ ، پرانی دہلی ، دہلی ، مغلیہ سلطنت |
وفات | 13 فروری 1835ء (38–39 سال) لال قلعہ ، پرانی دہلی |
والد | اکبر شاہ ثانی |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیممرزا بابر کی پیدائش 1796ء میں دہلی میں ہوئی۔ والدہ کا نام ممتاز محل (رحیم النساء بیگم) تھا۔ پیدائش کے وقت مغل شہنشاہ شاہ عالم ثانی کی حکومت تھی۔
وفات
ترمیممرزا بابر نے 39 سال کی عمر میں 13 فروری 1835ء کو لال قلعہ، دہلی میں انتقال کیا۔درگاہ نظام الدین، (موجودہ نظام الدین غربی، جنوبی دہلی) کے احاطہ میں تدفین کی گئی۔