معروف شاعر اور افسانہ نگار

پروفیسر مرزا حیدر عباس اپنی افسانہ نگاری ، ڈراما نگاری ، شاعری ، مزاح نویسی ، اخباروں میں کالم نگاری کے حوالے سے معروف ہیں ۔ انھوں نے سینکڑوں کہانیاں ، مضامین لکھے جو اخبارات اور جرائد میں تواتر سے شائع ہوئے۔ان کی مختلف تحریریں ادبی جرائد اور رسائل( افکار ، اقدام ، محور، پندرھویں صدی ، باغ، آہنگ ، اخبار جہاں ، سفیر، جنگ ، حریت ، نوائے وقت ، جسارت وغیرہ )کی زینت بنتی رہیں ۔ حریت میں” جھوٹے انٹرویو“ اور جنگ میں ”طنز کے تیر‘ ‘کے عنوانات سے مزاحیہ مضامین کے سلسلوں کو بہت پسندیدگی ملی ۔ مرزا حیدر عباس کے افسانوں کے دو مجموعے ’خوابوں کی گلیاں ‘ اور ’ دھوکے بازوں کا شہر ‘ کے نام سے منظر عام پر آئے جنہیں مقبولیت کی سند ملی ۔۔ پی ٹی وی نے ان کے مختلف افسانوں کو ڈرامائی تشکیل کر کے نشر کیا ۔ مرزا حیدر عباس نے ایک ادبی جریدہ ’ نیا ادب ‘ بھی جاری کیا ۔ ناولیں ، سفرنامے ،مضامین ، اسٹیج پلے ، فیچرز ، ڈرامے ، ریڈیو او ر ٹی وی کے لیے پروگرامز، ڈاکومینٹریز ، تراجم اور انٹر ویوزبھی شائع ہوئے۔اس کے علاوہ غزلیں ، قطعات ، سلام اور رباعیات بھی لکھیں ۔ مرزا حیدر عباس کا انتقال 23 جنوری 1999 کو کراچی میں ہوا ۔۔

حوالہ جات

ترمیم

حوالہ جات