مولانا مرزا نور حسین یا مولانا نور حسین ڈیزائنر تھے۔ان کے نام پر ہینوری نستعلیق فونٹ کا نام رکھا گیا ہے۔نوری نستعلیق کو کمپیوٹر میں مرزا احمد جمیلا نے ڈھالا تھاا جو مرزا نور حسین کے بڑے فرزند تھے۔ مرزا احمد جمیل کراچی نرسری میں مقیم تھے ان کا پبلیکیشنز ھاؤس ملک میں الیٹ کے نام سے جانا جاتا ہے ، مولانا مرزا نور حسین کے چھوٹے فرزند مرزا منظور حسین تھے جو پاکستان کے صف اول کے مصور ہو گذرے ہیں ان کی بنائی ہوئی قائد اعظم کی تصویر سرکاری طور سے تسلیم کی گئی ہے اور وہی سرکاری دفاتر ، قومی اسمبلی ،سینٹ اور ایوان صدر میں آویزاں ہے۔ مرزا نور حسین نے روح افزاء،، کا پھلوں بھرا لیبل اور تبت سنو کریم کا لیبل بھی ڈیزائن کیے۔