مرسل خفی اصطلاح میں وہ حدیث ہے جسے راوی کسی ایسے شخص سے نقل کرے جس سے راوی کی معاصرت (زمانہ) کے باوجود ملاقات یا سماع ثابت نہ ہو۔ مرسل لغت میں ارسال سے ماخوذ ہے جس کے معانی آزاد چھوڑنے کے ہیں اور خفی جلی یعنی ظاہر کا ضد ہے۔ چونکہ اس قسم کا ارسال غیر ظاہر ہوتا ہے اور کافی جستجو اور تلاش کے بعد اس کی سمجھ میں آجاتی ہے اس لیے اسے یہ نام دیا گیا۔ [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. لتحدیث فی علوم الحدیث،عبد الرؤف ظفر،صفحہ 192مکتبہ قدوسیہ لاہور