مرغا یا مرغ ایک نر پرندہ ہے جس کی مادہ کو مرغی کہا جاتا ہے۔ اس کی پہچان اس کے سر پر موجود تاج نما سرخ کلغی ہوتی ہے، جو مادہ کی نسبت تھوڑی بڑی ہوتی ہے۔ یہ عموماً اونچی جگہوں پر بیٹھنا پسند کرتا ہے تاکہ اپنی مادہ کی حفاظت کرسکے۔ اگر دوسرے مرغے اس کی حدود میں آنے کی کوشش کریں تو یہ اُن پر حملہ آور ہوجاتا ہے۔ یہ عام انسانی آبادی میں پایا جانے والا پرندہ ہے جو طلوعِ آفتاب کے وقت بانگ دینے کی وجہ سے بہت شہرت رکھتا ہے۔ اس کی افزائش بھی انسانوں کے لیے منافع بخش کاروبار ہے۔ اس کی افزائشِ نسل کے لیے باقاعدہ مرغی خانے بنائے جاتے ہیں۔ اس کے بچوں کو چوزہ کہا جاتا ہے۔ یہ انسانی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اصیل مرغا بانگ دیتے ہوئے
ایک مرغا بانگ دیتے اصیل مرغا بانگ دیتے ہوئے
دنیا میں مرغوں کی بہت سی قسمیں پائی جاتی ہیں جن میں برائلر، گولڈن، مصری، ایام سیمانی، آر آئی آر، آسٹرولوپ، دیسی اور ہندوستانی و پاکستانی اصیل شامل ہیں۔ (اصیل مرغ کی پہچان کی 25 نشانیاں)

مزید دیکھیے

ترمیم

نگار خانہ

ترمیم