مرن اتر یا مرنوتر (گجراتی: મરણોત્તર؛ اردو: بعد از مرگ) سریش جوشی کی لکھی گجراتی ناول ہے۔ یہ مکمل ناول تقریباً بعد کے دور نغمہ جاتی نثر میں لکھا گیا ہے۔

مرن اتر
فائل:Maranottar cover page.jpeg
سرورق
مصنفسریش جوشی
ملکبھارت
زبانگجراتی
صنفنغمہ جاتی ناول
تاریخ اشاعت
1973
طرز طباعتمطبوعہ
صفحات71 صفحات

اس ناول کے دیباچے میں پانچ اقتباسات ہیں، جو بالترتیب گیورگی لوکاکس (György Lukács)،آنٹونین بارشویک (Antonín Bartušek)، میلکم لوری (Malcolm Lowry)، ڈبلیو ایچ آڈین (W. H. Auden) اور پال ولیری سے تعلق رکھتے ہیں۔ موت کا موضوع لوری کے اقتباس میں پیش کیا گیا ہے اور یہ تکنیک ولیری کی ہی سجھائی ہوئی ہے۔

اس ناول کے 45 مختصر ابواب ہیں جو 71 مطبوعہ صفحات پر پھیلے ہیں۔ یہ ابواب موت کی آمد کے موضوع کے گرد گھومتے ہیں، شاعرانہ تصور سے لکھے گئے ہیں اور شعری انداز میں 'مرینال' نام پر ختم ہوتے ہیں۔ یہ ناول مرینال سے مخاطب ہے جو سرکردہ خاتون کردار ہے اور اس کے ساتھ کچھ اور کردار سُدھیر، گوپی، نمیتا اور میگھا ہیں۔[1][2]

جوشی نے ماورائے زمین راوی کی تکنیک کا استعمال کیا ہے۔ ناول کو خود کے سوانحی انداز میں بیان کیا گیا ہے۔[3]

تنقید

ترمیم

اسے جوشی کا ایک اہم تجرباتی ناول سمجھا گیا ہے۔[4]

تاہم ایلا پاٹھک نے لکھا ہے کہ مرن اتر اور اس سے قبل لکھا گیا چھن پتر، دونوں میں خاتون کردار محض مردوں کی شہوانی خواہشات کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔[1]

ترجمہ

ترمیم

مرن اتر کا فرانسیسی ترجمہ شیلا کرکی نے کیا اور اسے کتابی شکل میں 2017ء میں شائع کیا گیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب The Growth of the Novel in India, 1950–1980۔ New Delhi: Abhinav Publications۔ 1989۔ ص 73-77۔ مؤرشف من الأصل في 2018-12-26۔ اطلع عليه بتاريخ 2017-01-31 {{حوالہ کتاب}}: الوسيط غير المعروف |بین الاقوامی معیاری کتابی عدد= تم تجاهله (مساعدة) والوسيط غير المعروف |مصنف= تم تجاهله (مساعدة)
  2. Suresh Joshi۔ New Delhi: Sahitya Akademi۔ 2004۔ ص 44۔ مؤرشف من الأصل في 2018-12-26۔ اطلع عليه بتاريخ 2017-09-14 {{حوالہ کتاب}}: الوسيط غير المعروف |بین الاقوامی معیاری کتابی عدد= تم تجاهله (مساعدة) والوسيط غير المعروف |مصنف= تم تجاهله (مساعدة)
  3. Suresh Hariprasad Joshi؛ Tridip Suhrud (1998)۔ Crumpled letter۔ Macmillan India۔ مؤرشف من الأصل في 2018-12-26۔ اطلع عليه بتاريخ 2017-01-31
  4. Contemporary Gujarati Short Stories: An Anthology۔ Indian Publishers Distributors۔ 1 جنوری 2000۔ مؤرشف من الأصل في 2018-12-26۔ اطلع عليه بتاريخ 2017-01-31 {{حوالہ کتاب}}: الوسيط غير المعروف |بین الاقوامی معیاری کتابی عدد= تم تجاهله (مساعدة)