مریض اُس شخص کو کہاجاتا ہے جو طبّی توجہ، نگرانی، دیکھ بھال یا علاج حاصل کرتا ہے۔
مریض عام طور پر بیمار یا زخمی ہوتا ہے جسے معالج یا کسی طبّی ماہر سے علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، کسی معالج کے پاس عمومی معائنہ کرانے کے لیے جانے والے شخص کو بھی مریض کہا جاتا ہے۔