مریم، والدہ یوحنا مرقس
مریم یروشلم میں رہتی تھی۔ وہ یوحنا مرقس کی والدہ تھیں۔ اُس کے مکان میں یسوع کے پیروکار دُعا کے لیے جمع ہوا کرتے تھے۔ جب پطرس رسول کو فرشتے نے معجزانہ طور پر قید سے رہائی دلائی تو وہ اُسی کے گھر گئے تھے۔[1] غالباً وہ صاحبِ ثروت خاتون تھی کیونکہ اُس کی کم از کم ایک خادمہ تھی جس کا نام رُدی تھا۔[2] یوحنا مرقس، برنباس کا حقیقی بھائی تھا۔[3] لیکن برنباس کا مریم سے کیا رشتہ تھا اس کا بائبل میں کہیں ذکر موجود نہیں ہے۔
مریم، والدہ یوحنا مرقس | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
اولاد | یوحنا مرقس |
درستی - ترمیم |