مزاج

مزاج، کا لفظ اردو کے طبی مضامین میں دو قدرے مختلف معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے
  • یہ صفحہ طب سے مناسبت رکھتا ہے۔ اگر آپ کا مطلوبہ صفحہ یہاں نہیں تو مزاج (ضدابہام) دیکھیے۔

مزاج، کا لفظ اردو کے طبی مضامین میں دو قدرے مختلف معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے

نفسیاتی مفہوم

ترمیم
  • یہاں مزاج سے مراد Mood کی ہوتی ہے [1]۔

نفسیات میں عام طور پر اس سے مراد انسانی تاثر (تاثرات) کی ہوا کرتی ہے جسے انگریزی میں mood کہتے ہیں۔ اور تعریف کی رو سے یہ ایک ایسا انسانی تاثر ہوتا ہے کہ جو نفوذی (pervasive) یعنی تمام ذات میں سرایت شدہ ہونے کے ساتھ ساتھ قائمی (sustained) ہوتا ہے اور اپنی شدت (بجانب بلندی یا پستی) میں اضافہ سے یہ تاثر یا مزاج تمام شعور پر حاوی ہوکر رویۓ (behavior) پر براہ راست اثر ڈال سکتا ہے اور اسی وجہ سے رویئے پر اس کے یہ اثرات عمومی طور پر دو طرح کے ہو سکتے ہیں 1- نشاط (elation) اور یا پھر اکتئاب (depression)۔

مزاج (نفسیات) ۔

حکمتی مفہوم

ترمیم
  • یہاں مزاج سے مراد Four temperaments کی ہوتی ہے [2]۔

علم طب اور بطور خاص حکمت میں مزاج سے مراد انسان (جانداروں) کی فطری (inherent) ترکیب کی ہوتی ہے۔ اس کی یہ اندرونی ترکیب (یعنی مزاج) دراصل چار ارکان بسیط (آگ، ہوا، پانی، مٹی) کی مرکب سازی میں ہونے والے تعملات کے ایک خاص حد تک پہنچ جانے (یا یوں کہـ سکتے ہیں کہ چار اخلاط کی تشکیل) پر پیدا ہوتی ہے۔

مزاج، اخلاط اور قانون طب ۔

بین الویکی روابط

ترمیم