مزار معاذ بن جبل
مزار معاذ بن جبل، مشہور صحابی معاذ بن جبل کا مزار ہے، جو اردن کے شہر شونہ شمالیہ کی بلدیہ معاذ بن جبل میں واقع ہے۔ شمال مغربی اردن میں ایک اونچے مقام پر پانچ گنبدوں والا مزار ہے، جو عثمانی عہد کا بناہوا ہے، یہاں موجود قبور کو معاذ بن جبل اور ان کے بیٹے عبد الرحمان بن معاذ بن جبل کی طرف منسوب کیا جاتا ہے۔[1]
مقام | شمالی شونہ اردن |
---|---|
قسم | مزار |
یہاں پر حکومت نے زر کثیر خرچ کر کے ایک مسجد اور ثقافتی مرکز بھی بنايا ہے، جہاں آنے والے زاہرین کو معلومات مہیا کی جاتی ہیں، یہاں ہر ماہ 7 ہزار کے قریب مختلف قومیتوں کے افراد زیارت کے لیے آتے ہیں۔[2]
-
مسجد کے مینار سے مزار کا منظر
-
مزار کی طرف جاتا راستہ
-
مزار کر سامنے کا منظر
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "جريدة الدستور: «مقامات الصحابة» في الأردن شاهدة على الفتوحات الإسلامية."۔ 21 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولائی 2022
- ↑ "بترا: استكمال فرش مسجد مقام الصحابي معاذ بن جبل۔"۔ 24 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2016