ویکیپیڈیا:مزید بہتر
(مزید بہتر سے رجوع مکرر)
کسی بھی صفحے کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کریں:
- کوئی بھی مضمون تحریر کرنے یا اس میں تبدیلی کرنے سے پہلے رہنمائے اسلوب ضرور ملاحظہ کیجیے۔
- مضمون کے مواد کو حصوں اور پیرا میں تحریر کریں۔ مختلف حصوں کو مناسب عنوان دیجیئے۔
- مضمون سے متعلقہ حوالہ جات ضرور فراہم کریں۔
- مضمون یا عنوان کے بارے میں بیرونی روابط اور حلقوں کی نشاندہی قاری کے لیے نہایت سود مند ثابت ہوتی ہے۔
- مضمون میں اندرونی روابط یعنی اہم عنوانات و اصطلاحات کو اردو وکیپیڈیا کے اندرونی صفحات سے ضرور منسلک کریں۔
- مضمون کے لیے زمرے کا انتخاب ضرور کریں۔ اس کے لیے آپ دس بڑے زمرہ جات میں سے انتخاب کر سکتے ہیں، یا متعلقہ مضمون کے بارے میں انگریزی وکیپیڈیا میں دیے گئے زمروں میں سے انتخاب کریں-
- دوسری زبانوں کا رابطہ مضمون میں ضرور دیں، کم از کم انگریزی زبان میں ربط ضرور فراہم کریں۔
- یاد رکھیے، ویکیپیڈیا پر صرف معیاری مواد ہی فراہم کریں۔