مسافر
ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے والے کو مسافر کہتے ہیں۔
اسلامی اصطلاح میں مسافر وہ شخص ہے جو تین دن کی راہ تک متصلاً جانے کے ارادے سے بستی سے باہر ہوا اور تین دن کی مراد یہ نہیں کہ صبح سے شام تک چلے بلکہ مراد دن کا اکثر حصہ ہے اس لیے کہ کھانے پینے، نماز اور دیگر ضروریات کے لیے ٹھہرنا تو ضروری ہے اور چلنے سے مراد معتدل چال ہے جو نہ تیز ہو نہ سُست۔