المستدرک علی الصحیحین، اہلسنت وجماعت کی ایک مشہور احادیث کی کتاب ہے، اس کتاب کو امام ابو عبد اللہ محمد بن عبد اللہ حاکم نیشاپوری نے جمع کیا ہے۔ اصولِ حدیث کے مطابق حاکم فی الحدیث کی اصطلاح حدیث کا علم رکھنے والوں میں سب سے بڑی سند ہے اور حاکم کا مرتبہ صرف امام محمد بن عبد اللہ نیشاپوری کو حاصل ہے۔ المستدرک علی الصحیحین میں انھوں نے ان صحیح احادیث کو جمع کیا ہے جو صحیحین (بخاری و مسلم) یا اس میں سے کسی ایک کی شرط پر صحیح ہو اور انھوں نے اپنی صحیح میں نہیں لکھا لیکن اپنی کتاب میں اس کے روات کی تخریج کی، بعض ایسی احادیث کو بھی جمع کیا جو ان کے اجتہاد کے مطابق صحیح ہیں، لیکن اہلسنت وجماعت کے محدثین کا خیال ہے کہ امام حاکم صحیح کا حکم لگانے میں وسعت پسند ہیں، چانچہ کچھ ضعیف اور موضوع روایات کو بھی شامل کر لیا،[1] امام ذہبی نے اس کتاب کا اختصار اور اس تعلیق مرتب کی ہے۔

مستدرک حاکم
(عربی میں: الْمُسْتَدْرَكُ عَلَى الصَّحِيحَيْن ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصنف الحاکم نیشاپوری   ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موضوع حدیث   ویکی ڈیٹا پر (P921) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کتاب شائع ہو چکی ہے کافی متداول ہے، سب سے مشہور مطبوعہ بیروت کے "دار الکتب العلمیہ" کا ہے جو عبد القادر عطا کی تحقیق کے ساتھ چار حصوں میں شائع ہوا ہے۔

کتاب کے مندرجات کا خلاصہ

ترمیم

مستدرک میں مکرر احادیث سمیت کل 9588 احادیث شامل ہیں:

  • جلد اول میں 2650 احادیث ہیں۔
  • جلد دوم میں 2296 احادیث شامل ہیں۔
  • جلد سوم میں 2451 احادیث ہیں۔
  • جلد چہارم میں 2204 احادیث ہیں۔
  • الحاکم نے اس کتاب میں جرح و تعدیل کے تحت 625 راویوں کا ذکر کیا ہے۔ کتاب کو درج ذیل ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے:[2]
  • مصنف کی تمہید
  • کتاب الایمان
  • کتاب العلم
  • کتاب الطہارت
  • کتاب الجمعہ
  • کتاب عیدین کی نماز
  • کتاب وتر
  • کتاب سھو
  • کتاب استسقاء
  • کتاب کسوف
  • کتاب نمازِ خوف
  • کتاب جنازے
  • کتاب زکوٰۃ
  • کتاب روزہ
  • کتاب دعا، تکبیر، تہلیل، تسبیح اور ذکر
  • کتاب فضائل قرآن
  • کتاب بیوع
  • کتاب جہاد
  • کتاب فیء کی تقسیم
  • کتاب قتال اہلِ بَغی (جہاد کا آخری باب)
  • کتاب نکاح
  • کتاب طلاق
  • کتاب مکاتب
  • کتاب تفسیر
  • کتاب انبیا و مرسلین کے حالات
  • کتاب ہجرت
  • کتاب مغازی و سرایا
  • کتاب صحابہ کی معرفت
  • کتاب احکام
  • کتاب کھانے
  • کتاب مشروبات
  • کتاب نیکی اور صلہ رحمی
  • کتاب لباس
  • کتاب طب
  • کتاب قربانی
  • کتاب ذبیحہ
  • کتاب توبہ و انابت
  • کتاب ادب
  • کتاب ایمان و نذر
  • کتاب رقاق
  • کتاب فرائض
  • کتاب حدود
  • کتاب خوابوں کی تعبیر
  • کتاب رقیہ اور تعویذ
  • کتاب فتن و ملاحم
  • کتاب ہولناک مناظر

کتاب کی آخری حدیث

ترمیم

ایک شخص نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے متعلق سوال کیا: {وَإِنَّ يَوْمًا عِندَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ} [الحج: 47] (یعنی: "بیشک تمھارے رب کے نزدیک ایک دن تمھارے شمار کے مطابق ہزار سال کے برابر ہے")۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا: "تو کون ہے؟" اس نے بتایا کہ وہ فلاں اور فلاں علاقے کا آدمی ہے۔ تب ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا: "تو پھر وہ دن جس کا ذکر ہوا کہ وہ پچاس ہزار سال کے برابر ہے، وہ کیا ہے؟"

اس پر اس آدمی نے کہا: "اللہ آپ پر رحم فرمائے، میں نے آپ سے یہ سوال اس لیے کیا تھا کہ آپ ہمیں اس کی خبر دیں۔" تب حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: "یہ دو دن ہیں جن کا ذکر اللہ عزوجل نے اپنی کتاب میں کیا ہے اور اللہ ہی ان دونوں کے بارے میں زیادہ علم رکھتا ہے، پس مجھے یہ ناپسند ہے کہ میں اللہ کی کتاب کے بارے میں بغیر علم کے کچھ کہوں۔" یہ حدیث صحیح ہے اور امام بخاری کی شرط پر ہے، لیکن بخاری اور مسلم دونوں نے اسے روایت نہیں کیا۔[3]

حاکم نیشاپوری کے وہ مشائخ جن سے سب سے زیادہ مرویات ہیں
نمبر شیخ مرویات کی تعداد
1 ابو العباس الاصم 1365
2 الصبغي 848
3 علی بن حمشاذ 505
4 ابن بالویہ 390
5 محمد بن عبد الله الصفار 337
6 الأخرم 337
7 أبو جعفر الوراق 316
8 ابن بطة 278
9 یحیی العنبرى 253
10 ابو بکر القُطَیعی 220
11 المحبوبی 216
12 ابو سعید الثقفی 205
13 ابو علی النیسابوری 187
14 علی الحَیری 163
15 ابو جعفر السمرقندی 152
16 بکر الصیرفی 147
17 النجاد 145
18 ابو الفضل البخاری 145
19 ابو الحسن الطرائفی 139
20 ابو النضر الطوسی 118
21 محمد بن علی الصنعانی 117

حوالہ جات

ترمیم
  1. "الباحث الحثيث بشرح اختصار علوم الحديث" لإبن كثير
  2. "المستدرك على الصحيحين (ط. العلمية) - المكتبة الوقفية للكتب المصورة PDF"۔ waqfeya.com۔ 2018-10-18 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-26
  3. الحاكم النيسابوري۔ المستدرك على الصحيحين۔ دار الكتب العلمية {{حوالہ کتاب}}: نامعلوم پیرامیٹر |حديث= رد کیا گیا (معاونتنامعلوم پیرامیٹر |صحہ= رد کیا گیا (معاونتنامعلوم پیرامیٹر |مجلد= مجوزہ استعمال رد |volume= (معاونت)، ونامعلوم پیرامیٹر |ملاحظات= رد کیا گیا (معاونت)