لاہور میں موچی دروازہ کے اندر واقع یہ چھوٹی سی اور نہایت خوبصورت مسجد شاہ جہاں دور کے ایک عالم و فاضل، شاعر اور مورخ منشی محمد صالح کمبوہ نے تعمیر کروائی جو شاہ جہانی دربار سے منسلک دیوان صوبہ پنجاب تھا۔ یہ مسجد 1070ھ / 1659ء میں مکمل ہوئی۔

معماری ترمیم

تین گنبدوں والی مقطع مسجد کی عمارت خشتی ریختہ کار ہے اور تینوں محرابوں کے اوپر اور گوشوں کی دیواروں پر کانسی کا کام زرد رنگ کا ہے اور اس میں لاجوردی رنگ کے حروف لکھے ہوئے ہیں۔
مسجد کے دروازے پر تین طاقچے کانسی کے بنے ہوئے ہیں۔ ایک طاقچے میں لکھا ہے؛
بانی ایں مسجد زیبا نگار
دوسرے میں لکھا ہے؛
بندہ آں محمد صالح است
تیسرے میں لکھا ہے؛
1070ھ