مسرت ہلالی
مسرت ہلالی (انگریزی: Musarrat Hilali؛ پیدائش: 8 اگست 1961ء،پشاور)[2]،ایک پاکستانی خاتون جج ہیں جنہیں سپریم کورٹ بینچ، پشاور میں پہلی خاتون جج اور خیبر پختونخوا کی پشاور ہائی کورٹ میں تیسری خاتون جج بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے علاوہ آپ بار کونسلز اور دیگر کئی پلیٹ فارم پر کامیاب ہوئیں۔
مسرت ہلالی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 8 اگست 1961ء (63 سال) |
شہریت | پاکستان |
مناصب | |
جج عدالت عظمیٰ پاکستان [1] | |
آغاز منصب 7 جولائی 2023 |
|
عملی زندگی | |
پیشہ | منصف |
درستی - ترمیم |
پیدائش
ترمیمان کی پیدائش 8 اگست 1961ء کو صوبائی دار الحکومت پشاور میں ہوئی۔[2]
تعلیم
ترمیمآپ نے ابتدائی تعلیم پشاور کے اسکولوں سے حاصل کی جبکہ جامعۂ پشاور کے خیبر لا کالج سے قانون کی سند حاصل کی۔[2]
عملی زندگی
ترمیمانھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1983ء میں ضلعی عدالتوں کے وکیل کی حیثیت سے کیا۔ 1988ء میں ، وہ ہائیکورٹ میں وکالت کی اور 2006ء میں سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ کے عہدے پر فائز ہوئیں۔ آپ مارچ 2013ء میں ایڈیشنل جج کی حیثیت سے بنچ میں شامل ہوئیں اور انھیں 2014ء میں پشاور ہائی کورٹ کے جج کا مستقل درجہ دیا گیا۔[3]
امتیازی کارکردگی
ترمیم- پہلی خاتون عہدہ دار ہیں جو سیکریٹری بار کے عہدے پر منتخب ۔
- بار میں پہلی خاتون منتخب نائب صدر۔
- پہلی خاتون ہیں جو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئیں۔
- خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل۔
- پہلی خاتون ہیں جو خیبر پختونخواہ ماحولیاتی تحفظ ٹربیونل کی چیئرپرسن مقرر ہوئیں۔
- پہلی خاتون محتسب برائے کام کی جگہ پر خواتین کی جنس ہراسگی کرنے کے خلاف تحفظ۔[4]
- خیبر پختونخوا سے پہلی خاتون ہیں جو 2018ء کے عام انتخابات میں انتخابی ٹریبونل کی پہلی خاتون جج منتخب ہوئی ہیں۔[5][6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://tribune.com.pk/story/2425138/justice-mussarat-hilali-takes-oath-as-supreme-court-judge
- ^ ا ب پ https://www.peshawarhighcourt.gov.pk/app/site/67/c/Profile_Justice_Mussarat_Hilali.html
- ↑ https://www.peshawarhighcourt.gov.pk/PHCCMS/reportedJudgments.php?action=search
- ↑ http://millat.com/gilani/index.php?page=detail&p=news&id=173[مردہ ربط]
- ↑ https://www.dawn.com/news/1427283
- ↑ https://www.aghslaw.net/2018/08/16/justice-musarrat-becomes-first-woman-head-poll-tribunal-aug-16-2018/[مردہ ربط]