مسعود کھدر پوش پاکستان کے نامور سول سرونٹ اور دانش ور ہیں۔

پیدائش

ترمیم

25 جون 1916ء پاکستان کے مسعود کھدر پوش کی تاریخ پیدائش ہے۔مسعود کھدر پوش لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔

عملی زندگی

ترمیم

1941ء میں وہ انڈین سول سروس سے وابستہ ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد سندھ کے ہاریوں کے بارے میں لکھی گئی مشہور ہاری رپورٹ میں اختلافی نوٹ لکھنے کی وجہ سے شہرت پائی۔ 1972ء میں ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد پنجابی زبان و ادب کے فروغ کے لیے بہت کام کیا۔ اپنا ذاتی ماہنامہ ’’حق اللہ‘‘ جاری کیا اور پنجابی ادبی بورڈ کے صدر رہے۔ اعلیٰ سول سرونٹ ہونے کے باوجود سادہ زندگی گزارتے تھے اور ہمیشہ کھدر کا لباس پہنتے تھے اسی باعث انھیں محترمہ فاطمہ جناح نے ’’کھدر پوش‘‘ کا خطاب دیا جو ان کے نام کا حصہ بن گیا۔

وفات

ترمیم

مسعود کھدر پوش 25 دسمبر 1985ء کو لاہور میں وفات پاگئے اور لاہور میں گلبرگ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم