مسند شہاب
مسند شہاب (عربی: مسند الشهاب) حدیث نبوی میں قاضی ابو عبد اللہ قضاعی کی تالیف ہے۔
مسند شہاب | |
---|---|
مصنف | ابو عبد اللہ قضاعی |
اصل زبان | عربی |
درستی - ترمیم |
اصل کتاب
ترمیماصل کتاب کا نام پہلے مصنف نے "کتاب الشہاب" رکھا تھا، مقدمہ میں بیان کرتے ہیں: «میں نے اس کتاب میں ایک ہزار حدیثوں کے متن کو جمع کیا ہے، جو وصایا، آداب، مواعظ اور امثال پر مشتمل ہیں۔ میں اس کتاب میں سندوں کو نہیں لکھا ہے۔ پھر میں اس میں دو سو احادیث کا اور اضافہ کر دیا اس طرح اس میں بارہ سو احادیث جمع ہو گئیں۔ اس کتاب کے خاتمہ پر میں نے نبی علیہ السلام سے منقول دعاؤں کو جمع کیا ہے۔ اور میں نے اس تمام احادیث کی سندوں کو الگ سے ایک کتاب میں بیان کیا ہے»۔ اس آخری جملہ سے مسند کا اشارہ ملتا ہے اور یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کتاب میں مصنف نے سندوں کو نہیں لکھا تھا، پھر سندوں کو الگ سے جمع کیا، اسی کتاب کا نام "مسند شہاب" ہے۔
یہ کتاب ضعیف اور موضوع روایات سے بھری ہوئی ہے، حتی کہ حسن بن محمد صغانی نے اس پر "الدر الملتقط فی بیان الغلط" نامی کتاب لکھ کر اس کی خامیوں کو ظاہر کیا ہے۔ لہذا اس کی سندوں پر خاص نظر رکھنی چاہیے، خصوصا وہ احادیث جن کی اسناد کا مدار ابو محمد عبد الرحمن بن عمر تجیبی المعروف بہ ابن نحاس پر ہے، جنھیں صفار یا بزار بھی کہا جاتا ہے۔
احادیث کی تعداد
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ القول في كتاب مسند الشهاب مركز الفتوى إسلام ويب آرکائیو شدہ 2015-12-22 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ مسند الشهاب مكتبة النيل والفرات آرکائیو شدہ 2015-12-22 بذریعہ وے بیک مشین