مولانا مشتاق احمد حنفی چشتی صابری انبیٹھوی اہلسنت کے اکابر علما اور صاحب تصنیف بزرگ تھے۔

ولادت

ترمیم

مشتاق احمد بن مخدوم بخش بن نوازش علی 1273ھ میں انبیٹھہ مضافات سہارن پور (یو پی۔ بھارت) میں پیدا ہوئے۔

تعلیم و تربیت

ترمیم

مولانا سعادت علی سہارن پوری، مولانا سدید الدین دہلوی، مولانا محمد علی چاند پوری اور مولانا فیض الحسن سہارن پوری سے علوم دینیہ پڑھے۔ علم حدیث مولانا قاری عبد الرضن پانی پتی علیہ الرحمہ سے اور مولانا انصار علی انبیٹھوی سے اخذ کیا۔ [1]

تدریسی خدمات

ترمیم

8 مرتبہ حج کی سعادت سے بہرہ ور ہوئے، تین حج تو مکہ مکرمہ کی سکونت کے دوران میں کیے، آپ قیام مکہ شریف کے زمانے میں مولانا حاجی رحمت اللہ کیرانوی مہاجر مکی کے مدرسہ صولتیہ میں تدریسی خدمات سر انجام دیتے رہے۔ مدرسہ صولتیہ میں تدریس کے دوران میں حجاز میں ہاشمی عہد کے وزیرخزانہ علامہ شیخ سید محمد طاہر دباغ مکی ( متوفی1308ھ - 1378ھ ) نے آپ سے تعلیم پائی۔[2] حرمین شریفین سے واپسی پر آپ نے سلسلہ درس و تدریس جاری رکھا، مدرسہ معینیہ عثمانیہ اجمیر شریف میں مدت تک پڑھاتے رہے لدھیانہ (مشرقی پنجاب، بھارت) میں مدرس رہے، لدھیانہ سے آپ ریاست کنج پورہ کے مفتی ہو کر کنج پورہ چلے گئے اور آخر تک وہیں مقیم رہے۔

بیعت و خلافت

ترمیم

آپ سلسلہ چشتیہ صابریہ میں حافظ محمد صابر علی چشتی صابری ( متوفی 14 ربیع الثانی 1316ھ ) رام پور منہاراں ضلع سہارنپور، یوپی، ہندوستان سے بیعت ہوئے۔ اور شرف خلافت بھی میسر ہوا۔

خلفاء

ترمیم

آپ نے اپنے چھوٹے بھائی پیر جی ظہور احمد کو خلافت و سجادگی کے شرف سے سرفراز فرمایا تھا اور اپنے اکثر مریدوں کو تربیت کے لیے ان کے سپر د کر دیا کرتے تھے، آپ نے اپنے مریدین کا حلقہ بہت ہی محدود رکھا، خواہش مندوں کو اپنے بھائی کا مرید کر وا دیتے تھے، آپ کے بھائی پیر جی ظہور احمد آپ کی زندگی ہی میں انتقال کر گئے، دوسرے خلیفہ پیر جی محمد صبغت اللہ عثمانی جلالی چشتی صابری پانی پتی نے قیام پاکستان کے بعد پاک پتن شریف میں انتقال فرمایا، جو عادات و اطوار کے لحاظ سے نمونہ سلف تھے۔ مولانا نور بخش تو کلی مصنف ”سیرت رسول عربی کو بھی آپ نے خلافت و اجازت سے نوازا تھا، [3]

تصانیف

ترمیم
  1. الكلام الاعلیٰ فی تفسیر سورۃ الاعلیٰ مطبوعہ محمود پریس، حیدرآباد دکن
  2. مرقع رسول (اصل نام الہدیۃ السنیہ )، مطبوعہ دلی پرنٹنگ پریس، دہلی،
  3. احسن التوضیح فی مسئلۃ التراویح (فارسی)
  4. التحقتہ الابراہیمیہ فی اعفاء اللحیہ (اُردو)، مطبع خادم التعلیم سٹیم پریس، لاہور -
  5. تحفہ خیریہ فی تحقیق شرائط الجمعہ مطبع مجددی، امرتسر
  6. ترجمہ اصول الشاشی، مظہر العجائب پریس، حیدرآباد دکن
  7. رفیق الطریق فی اصول فقہ
  8. قريرة العینین تحقیق رفع الیدین، الامان برنی پریس، دہلی
  9. تبشیر الاصفیا باثبات حیات الانبیا
  10. تحفہ احمدیہ در ثبوت معراج محمدیہ المعراج الجسماني في رد علی القادیانی
  11. التسهيد في اثبات التقليد -
  12. کاشف اسرار غیبیہ بالا حادیث النبویہ (امام جلال الدین سیوطی کے رسالہ "اللمعہ فی الاجوبة السبعہ" کا اُردو تر جمہ)
  13. نسخ التوراة والانجيل
  14. تحفۃ السالکین محمود پریس، حیدرآباد دکن
  15. تحفة الصوفیہ مجلس اشاعت العلوم حیدرآباد دکن
  16. ذکرحمد بہ احادیث وخبر مجلس اشاعت اسلام حیدرآباد دکن
  17. ترجمہ فیصلہ شاہ صاحب دہلوی نسبت توحید وجودی مطیع عثمانی، حیدرآباد دکن( شاہ عبد العزیز محدث دہلوی کے مسئلہ وحدت الوجود کے ایک علمی نزاع کے سلسلے میں بہ طور حکم آپ نے تحریر فرمایا تھا، )
  18. الضابطہ فی تحصیل الرابطہ کریمی پریس لدھیانہ
  19. الہدیۃالشبابية شرح الهدية القادريہ في تحقيق كلمہ الطبيہ -
  20. تذکرہ فریدیہ دلی پر ٹنگ ورکس دیلی
  21. ازالۃ الالتباس
  22. تحصیل المنال باصلاح حسن المقال
  23. نزول الرحمة والغفران عند ذکر خواجہ انس و جان
  24. ہدیہ یوسفیہ: عصمت انبیا ﷺ سے متعلق، انجمن نعمایہ ہند، لاہور
  25. انوار العاشقین مجلس اشاعت العلوم حیدرآباد دکن
  26. عقد الالی فی مناقب شاہ ابوالمعالی (فارسی)
  27. رابطہ سنیہ بسید الطائفة الصابریہ ( عربی )[4][5][6]

وفات

ترمیم

27محرم الحرام 1351ھ / 1937ء کو وفات پائی وقت رحلت آپ کی عمر شریف 99 سال چار ماہ تھی "اہل فضیلت" (1356) مادہ تاریخ وفات ہے۔[7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. انوار العاشقین، ص 54مولانا مشتاق احمد انبیٹھوی، ، صوفی فاؤنڈیشن، بہاول پور، 1398ھ/ 1978ء،
  2. بہا الدین شاہ امام احمد رضا محدث بریلوی اور علماے مکہ مکرمہ، ادارہ تحقیقات امام احمد رضا، کراچی، 2006/1427، ص 178
  3. تذکرہ مشایخ نقشبندیہ، علامہ نور بخش توکلی، فضل نور اکیڈمی، گجرات ( پنجاب ) ص 476
  4. مرآة التصانیف، عبد الستار قادری سعیدی، جلد اول، مکتبہ قادریہ، لاہور
  5. عبد الحی ندوی، نزہتہ الخواطر، جلد 8، نور محمد اصح المطابع کارخانہ تجارت کتب، کراچی
  6. عبد الحق انصاری، تاریخ الدولۃ المکیہ، بہا الدین زکریا لائبریری، چھنبی، چکوال
  7. ذکر مشتاق، حکیم غلام قادر امرتسری، کتب خانہ خدام الحنفیہ حسین آگاہی، ملتان