مشترکہ مفادات کونسل یا سی سی آئی پاکستان کا ایک آئینی ادارہ ہے جس کا مقصد وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات اور دیگر معاملات پر جاری اختلافات کو ختم کرنا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کو 1973ء کی آئین کی روشنی میں قائم کیا گیا ہے۔مشرف اور زرداری دور میں یہ کیبنٹ ڈویژن کے ماتحت ادارہ تھا۔ آئین پاکستان میں اٹھارہویں ترمیم کے بعد یہ ادارہ وزارتِ بین الصوبائی ہم آہنگی کو سونپا گیا ہے۔ سی سی آئی بنیادی طور پر وزیر اعظم پاکستان اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ پر مشتمل ہوتا ہے۔

اراکین

ترمیم
  • وزیر اعظم پاکستان
  • چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ
  • تین دیگر اراکین جن کو وزیر اعظم نامزد کرتا ہے۔
اٹھارویں آئینی ترمیم کہ بعد یہ ضروری قرار دیا گیا ہے کہ تین ماہ میں ایک بار ضرور مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلا جائے گا۔

مزید دیکھیے

ترمیم