مصری۔ہتی امن معاہدہ، جسے ابدی معاہدہ یا چاندی کا معاہدہ بھی کہا جاتا ہے، وہ واحد قدیم قریبی مشرقی تہذیب کا معاہدہ ہے جس کے دونوں فریقوں کے نسخے باقی ہیں۔ یہ سب سے قدیم اب تک محفوظ امن معاہدہ بھی ہے۔ اسے بعض اوقات قادیش کا معاہدہ کہا جاتا ہے، جو قادیش کی جنگ، جو تقریباً 16 سال پہلے لڑی گئی تھی اور جس کا تذکرہ اچھی طرح سے دستاویزی طور پر موجود ہے، کے نام پر ہے، حالانکہ متن میں قادیش کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ یہ معاہدہ مصری فرعون رعمیس دوم اور ہٹی سلطنت کے بادشاہ ہتوسلی سوم Ḫattušili III کے درمیان لگ بھگ 1259 قبل مسیح میں طے پایا تھا۔ معاہدے کے دونوں فریقوں کے مسودے گہرے علمی مطالعہ کا موضوع رہے ہیں۔ The یہ معاہدہ بذات خود امن نہیں لایا؛ مگر حقیقت میں اس سے "مصر اور حتی Hatti کے درمیان برسوں سے قائم دشمنی کی فضاء کی ختم ہو گئی"یہاں تک کہ اتحاد کے اس معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ [1]

مصری۔حتی امن معاہدہ
اوپر، حتی مسودہ، آثار قدیمہ عجائب گھر، استنبول) میں اور نیچے، مصری مسودہ کرناک) کے آمن۔رے کے پریسنکٹ میں۔
تخلیقسانچہ:لگ بھگ 1259 قبل مسیح
دریافتسنہ 1828ء (مصری) اور سنہ 1906ء (حتی)
موجودہ مقامآثار قدیمہ عجائب گھر، استنبول) اور کرناک) کے آمن۔رے کے پریسنکٹ

قدیم دور سے ہی مصری قادیش نوشتہ جات بڑے مندروں پر آویزاں رہتے تھے۔ ان کا ترجمہ سب سے پہلے چیمپولین نے کیا، سنہ 1858ء میں ان کی شناخت بائبل میں مذکور ہٹیوں کے ساتھ کی گئی۔ [2] سنہ 1906ء میں، اناطولیہ میں ہیوگو وِنکلر کی کھدائی میں مخروطی تختیوں کی نشان دہی ہوئی جو مصری متن سے مطابقت رکھتی تھیں۔[upper-alpha 1]

مسودوں کے ترجمے سے معلوم ہوا کہ یہ نقاشی اصل میں دونوں فریقوں کو دی گئی چاندی کی تختیوں سے ترجمہ کی گئی تھی، جو اس کے بعد سے گم ہو چکی ہیں۔

امن معاہدے کا مصری نسخہ تھیبس میں، رامیسیم اور امون ری کے علاقوں میں فرعون رمسیس دوم کے دو کرناک کے مندروں کی دیواروں پر ہیروگلیفک تحریر میں کندہ کیا گیا تھا۔[upper-alpha 2] پروہت جنھوں نے معاہدے کے مصری نسخے کو کندہ کیا تھا، نے ان ہندسوں اور مہروں کا بھی حلیہ شامل کیا جو ہتیوں کی طرف سے مصری نسخے کی تختیوں پر لگائی گئیں۔ [3]

تیرھویں صدی قبل مسیح کے وسط میں، رامیسس دوم اور ہتوسلی سوم کے درمیان مصری۔ہتی امن معاہدہ۔ نیوس میوزیم، برلن

ہتی نسخہ ہتیوں کے دار الحکومت ہتوسا میں پایا گیا تھا، جو اب ترکی میں ہے اور اسے ہتی کے شاہی محل کے بڑے آثار کے درمیان پکی ہوئی مٹی کی تختیوں پر محفوظ کیا گیا ہے۔ ہتیوں کی دو تختیاں قدیم اورینٹ کے عجائب گھر میں آویزاں ہیں، جو استنبول کے آثار قدیمہ کے عجائب گھروں کا حصہ ہے، جبکہ تیسری جرمنی کے برلن اسٹیٹ میوزیم میں آویزاں ہے۔ [4] نیو یارک سٹی میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کی دیوار پر معاہدے کی ایک نقل نمایاں طور پر آویزاں ہے۔ [5] [6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Klengel 2002, p. 51.
  2. Langdon & Gardiner 1920, p. 179–180.
  3. "Treaty of Kadesh".
  4. "Peace Pact..." 1970, p. 18.
  5. "Peace Treaties..." 1970, p. 13.