مصری بازار
مصری بازار (انگریزی: Spice Bazaar / Egyptian Bazaar) (ترکی: Mısır Çarşısı) استنبول، ترکی کے بڑے اور قدیم ترین بازاروں میں سے ایک ہے۔ یہ ساحل سمندر پر ایمینونو کے علاقے میں ینی والدہ مسجد کے احاطی میں واقع ہے۔ یہ گرینڈ بازار کے بعد سب سے مشہور شاپنگ کمپلیکس ہے۔
تاریخ
ترمیمایسی متعدد دستاویزات ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ بازار کا نام پہلے "نیا بازار" تھا۔ اور اس کا نام "مصری بازار" (ترکی: Mısır Çarşısı) پڑا کیونکہ یہ 1660 میں مصر کے عثمانی ایالت کی آمدنی سے تعمیر ہوا تھا۔ لفظ mısır ترکی میں دوہرے معنی رکھتا ہے: "مصر" اور "مکئی"۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات اس نام کا غلط ترجمہ "کارن بازار" کیا جاتا ہے۔ یہ بازار استنبول میں مسالوں کی تجارت کا مرکز تھا (اور اب بھی ہے) ، لیکن حالیہ برسوں میں دوسری قسم کی دکانیں بتدریج مسالوں کے فروخت کنندگان کی جگہ لے رہی ہیں۔
یہ عمارت خود ہی نئی مسجد کے احاطہ کا حصہ ہے۔ بازار کی عمارت کے اندر کرایہ دار دکانوں سے حاصل ہونے والی آمدنی مسجد کی دیکھ بھال کے لیے استعمال ہوتی تھی۔بازار کا ڈیزائن شاہی معمار کاکا قاصم آغا نے بنایا تھا، جبکہ اس کی تعمیراتی کام کا آغاز ایک اور شاہی معمار مصطفی آغا کی نگرانی میں سن 1600 کے آخر میں شروع ہوا۔
تصاویر
ترمیم-
S