تعارف ترمیم

آپ اردواورانگریزی زبان کی مضامین و مقالہ نگار اور ماہرۂ تعلیم تھیں۔19اکتوبر 1925ء کو حصار(مشرقی پنجاب،بھارت) میں محمد اللہ بخش کے ہاں پیدا ہوئیں۔

تعلیم و ملازمت ترمیم

آپ نے 1942ء میں انٹر کرنے کے بعدلاہور کالج برائے خواتین کا رُخ کیا اور 1944ء میں وہاں سے بی اے آنرز کی ڈگری لی۔ 1966ء میں پنجاب یونی ورسٹی سے جغرافیے میں ایم اے کیا اور مسلمان لڑکوں اور لڑکیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔آپ کی شادی نذیر حسین قریشی سے ہوئی۔آپ نے عملی زندگی کا آغاز درس وتدریس سے کیا۔یکم اکتوبر 1946ء سے 30 جون 1958ء تک لاہور کالج برائے خواتین میں لیکچرار اور سربراہ شعبۂ جغرافیہ رہیں۔یکم جولائی 1958ء سے 8 ستمبر 1964ء تک کراچی کالج برائے طالبات کی پرنسپل رہیں۔ 1965ء میں آپ نے بی ایڈ کی ڈگری لی۔ 9 ستمبر 1964ء سے 3 مارچ 1975ء تک کوہ نور گرلز ہائی اسکول راول پنڈی کی پرنسپل رہیں۔4 مارچ 1975ء کو علامہ اقبال یونی ورسٹی میں ڈپٹی رجسٹرارتعینات ہوئیں اوراسی سال اکتوبر میں رجسٹرار بنا دی گئیں۔دس سال اسی عہدے پر کام کرنے کے بعد 13 اکتوبر 1985ء کو ریٹائر ہوئیں۔ آپ نے یونی ورسٹی کے نصاب کے لیے کچھ مواد تحریر کیا۔جغرافیہ کے موضوع پر کچھ مضامین ومقالات لکھے اور ریڈیو کے لیے جغرافیہ پر کئی معلوماتیاسکرپٹس بھی لکھے۔[1]

وفات ترمیم

آپ نے 17 جنوری 1987ء کو اسلام آباد میں وفات پائی اور ایچ 8 کے قبرستان میں دفن ہوئیں۔

مقالہ جات ترمیم

آپ نے درج ذیل مقالے اور مضامین لکھے:

1۔ From Mandi to Rotang:Punjab Geographical Review:1946

2۔ Political and Economic Aspects of Kashmir:1949

3۔مشرقی پاکستان کا جغرافیائی ماحول،ہفت روزہ استقلال،لاہور،1948ء

4۔ پاکستان کی صنعتی ترقی، ،ہفت روزہ استقلال،لاہور،1948ء

حوالہ جات ترمیم