معاونت:بلاگ میں ویکیپیڈیا ربط
بلاگ لکھتے ہوئے اکثر قاری کو کسی لفظ یا اصطلاح کی تعریف بتانا ضروری ہو جاتا ہے۔ مگر اس سے لکھنے والے کے خیالات کا سلسلہ ٹوٹ جاتا ہے اور تحریر بے ربط ہو جاتی ہے۔ نیز قارئین بھی علم کے مختلف درجوں پر ہوتے ہیں، کچھ کو تفصیل کی ضرورت ہو گی، کچھ کو یہی تفصیل گراں معلوم ہوگی۔ اس مسئلہ کا آسان حل یہ ہے کہ ایسے مقامات پر ویکیپیڈیا مضمون کا ربط دے دیں۔ بلاگ مصنفین کے لیے یہ کام مزید آسان بنانے کے لیے متعدد بلاگ سازوں نے مختلف پلگ انز بنائے ہیں۔ مثلاً ورڈپریس کے لیے
ویکیپیڈیا آٹو لنک[1] (Wikipedia autolink)
موجود ہے۔ اس کو استعمال کرتے ہوئے آپ یوں لکھیں:
عظیم شہر [W:راولپنڈی] شمال کی جانب ہے۔
تو یوں ظاہر ہو گا
- عظیم شہر راولپنڈی شمال کی جانب ہے۔
فائل:Wp wikipedia autolink.png
تنصیب کے بعد آپ اپنے ورڈپریس کھاتہ کے DASHBOARD / PLUGINS میں جا کر اس plugin کو فعال اور DASHBOARD / PLUGINS / Wikipedia میں localization code کو ur کر دیں۔