معاونت:بین اللسانی روابط

بین اللسانی یا بین الویکی روابط ویکیمیڈیا کے منصوبہ جات میں ان روابط کو کہا جاتا ہے جو اکثر ان منصوبوں کے کسی صفحہ میں دائیں جانب مختلف زبانوں میں موجود ہوتے ہیں۔ اکثر جگہ روابط دیگر ویکیپیڈیاؤں کے ہوتے ہیں جب کہ بعض جگہوں پر ویکیمیڈیا کے دیگر منصوبہ جات کے روابط بھی درج ہوتے ہیں۔ یہ روابط دیگر زبانیں کے عنوان کے ذیل میں نظر آتے ہیں۔

ویکی ڈیٹا

اگر مضمون انگریزی ویکیپیڈیا کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھا جارہا ہے تو انگریزی ویکیپیڈیا پر جہاں روابط ہوتے ہیں ان کے نیچے edit links درج ہوتا ہے، اس پر کلک کریں، ویکی ڈیٹا پر پہنچ جائیں گے۔ scroll کرکے صفحہ کے نیچے جائیں اور add پر کلک کریں اس کے بعد پہلے خانہ میں ur لکھیں، خودبخود اردو کا اختیار آجائے گا اسے منتخب کرلیں، اس کے بعد مقابل کے خانہ میں اردو ویکی پر مطلوبہ مضمون جس نام سے وہ درج کردیں اور save پر کلک کردیں۔ فوراً اردو مضمون میں تمام روابط ظاہر ہوجائیں گے اور دیگر ویکیپیڈیاؤں میں کچھ دیر میں۔ خیال رہے کہ اردو ویکیپیڈیا کے مضمون میں کوئی بھی بین الویکی ربط نہیں دینا ہے۔

مرحلہ وار بصری مثال

ہم اپنے جدید اردو صفحہ کو اسکے انگریزی مماثل صفحہ سے ربط کرنا چاہتے ہیں

اردو صفحہ
انگریزی صفحہ
 
انگریزی صفحہ پر Languages کے نیچے Edit links پر کلک کریں

اب آپ ویکی ڈیٹا پر آ گئے ہیں۔ Edit پر کلک کریں۔

 
مثال

Edit پر کلک کرنے کے بعد نیچے Add پر کلک کریں۔

 
مثال

اپنے اردو مضمون کو ربط کرنے کے لے مندرجہ ذیل تین اقدام کریں۔

  • Language کے خانے میں ار یا ur لکھیں -
  • Linked page کے خانے میں اپنے اردو مضمون کا نام لکھیں۔
  • اس کے بعد اوپر Save پر کلک کریں
 
مثال

انگریزی صفحہ کی تطہیر (ری فریش) کے بعد آپ اردو ربط دیکھ سکتے ہیں۔

 
مثال

اسی طرح اردو صفحہ پر بھی روابط نمودار ہو جائیں گے۔

 
مثال

نحو وترمیز

ان روابط کی ترمیز اس طرح ہوتی ہے:

[[رمز زبان:نام صفحہ]]

نمونہ

مثلاً کھجور نامی مضمون میں دیگر زبانوں کی ویکپیڈیاؤں کے روابط اس طرح نظر آئیں گے:

ترتیب روابط

تمام لسانی رموز اور الف بائی ترتیب کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔

اہمیت روابط

  1. بین اللسانی روابط کے ذریعہ کسی مضمون کی اہمیت اور معروفیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
  2. اگرچہ ویکیپیڈیا قابل اعتماد ماخذ نہیں ہے، تاہم اکثر غیر اختلافی موضوعات میں یہ روابط کافی ہوتے ہیں (جب تک یہ کسی اجماعی یا علاقائی حکمت عملی کے خلاف نہ ہو)۔
  3. مزید معلومات کا حصول اور اصطلاحات کے ترجمہ میں آسانی ہوجاتی ہے۔

بین الویکی روبہ

بین الویکی روبہ