معاونت:معمولی ترمیم
ویکیپیڈیا میں کسی صفحہ کی جب ترمیم کی جائے تو خانہ ترمیم کے نیچے معمولی ترمیم درج ہوتا ہے، اسے نشان زد کرنے سے کی جانے والی ترمیم معمولی سمجھی جاتی ہے۔ اور تاریخچہ صفحہ اور حالیہ تبدیلیاں میں اس ترمیم کو م سے ممتاز کیا جاتا ہے۔
معمولی ترمیم کو کب نشان زد کیا جائے
- املاء اور قواعد کی تصحیح کے وقت۔
- سادہ شکلبندی کے اضافہ کے وقت۔
- ایسی شکلبندی کے اضافہ کے وقت جس سے صفحہ کا مفہوم نہ تبدیل ہوتا ہو۔
- ویکی روابط کی درستی کے وقت۔
- تخریب کاری کو ختم کرتے وقت۔
معمولی ترمیم کو کب نشان زد نہ کیا جائے
- مضمون میں مواد کے حذف یا اضافہ کے وقت (خواہ ایک جملہ ہی ہو)۔
- مرئی سانچہ جات کے حذف یا اضافہ کے وقت۔
- حوالہ جات یا خارجی روابط کے حذف یا اضافہ کے وقت۔
- تبادلۂ خیال صفحات یا کسی بھی گفتگو اور اپنی رائے کو محفوظ کرتے وقت۔
استثناءات
منتظمین کسی صفحہ کے آخری مرتب کی تمام ترامیم یکبارگی حذف کرسکتے ہیں، ایسی تمام ترامیم خودکار طور پر میڈیاویکی مصنع لطیف کے جانب سے بطور معمولی ترمیم نشان زد ہوتی ہیں۔ دراصل یہ انتہائی اقدام منتظمین عموماً تخریب کاری ہونے کے وقت کرتے ہیں اور ظاہر بات ہے تخریب کاری کا حذف معمولی ترمیم کے ذیل میں آتا ہے۔
مزید روبہ جات اکثر اپنی ترامیم کو بطور معمولی ترمیم نشان زد کرتے ہیں۔