تبادلۂ خیال صفحات
باہمی گفت و شنید



خاکہ
خوش نما اور مرتب گفتگو


نمونے
مرتب گفتگو کے مزید نمونے


خلاصہ
حاصل کردہ معلومات پر ایک نظر





ویکیپیڈیا کے ہر صارف کی طرح آپ کا بھی اپنا تبادلۂ خیال صفحہ ہوتا ہے جہاں دیگر صارفین آپ سے رابطہ کرتے اور پیغام دیتے ہیں اور آپ سے سوال پوچھ سکتے اور مشورہ طلب کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں کچھ خودکار بوٹ بھی ہیں جو اس صفحہ پر آپ کی اجازت سے آپ کے لیے مفید پیغام چھوڑتے ہیں۔


جب کسی مندرج صارف کو پیغام ملتا ہے تو اسے اپنی اسکرین کے اوپری جانب اس کی اطلاع بھی دی جاتی ہے تاکہ وہ بروقت متوجہ ہو سکے اور ضروری کارروائی سے غافل نہ ہو۔ مزید وضاحت کے لیے ذیل کی تصویر ملاحظہ فرمائیں:

مندرج صارفین کے لیے اطلاعی پیغام کا اسکرین شاٹ


غیر مندرج صارفین اگر کسی مشترک نیٹ ورک (مثلاً اسکول وغیرہ) پر ہوں تو ان کا تبادلہ خیال صفحہ بھی مشترک ہوتا ہے۔ اگر کوئی صارف کسی غیر مندرج صارف کو پیغام دیتا ہے تو اسے ہر صفحہ کے اوپر حسب ذیل اعلان نظر آئے گا:


ان پیغاموں کا جواب دینے کے لیے آپ ترمیم کی بٹن پر کلک کرکے متعلقہ پیغام کی اگلی سطر میں پہنچیں اور اپنا جواب شروع کرنے سے قبل {{سنیے|یہاں صارف کا نام لکھیں}} رکھیں۔ جواب مکمل کر لینے کے بعد اپنے دستخط ضرور کریں جس کا طریقہ اوپر گزر چکا ہے۔ جواب دینے کا ایک دوسرا طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اُس صارف کے تبادلۂ خیال صفحہ پر پہنچ کر "نیا موضوع" بٹن کی مدد سے اپنا جواب تحریر فرمائیں۔


صارف کے تبادلۂ خیال صفحہ پر پہنچنے کے لیے پیغام کے آخر میں درج اس کے دستخط کو دیکھیں جہاں آپ کو "تبادلۂ خیال" نامی ربط دکھائی دے گا، اس کے ذریعہ آپ اس صارف کے تبادلہ خیال صفحہ پر پہنچ جائیں گے۔ نیز اس کے صارف نام پر بھی کلک کر سکتے ہیں جہاں پہنچ کر اوپر کی جانب مضمون کی طرح یہاں بھی تبادلۂ خیال کا ٹیب نظر آئے گا۔