تبادلۂ خیال صفحات
باہمی گفت و شنید



خاکہ
خوش نما اور مرتب گفتگو


نمونے
مرتب گفتگو کے مزید نمونے


خلاصہ
حاصل کردہ معلومات پر ایک نظر





آپ کسی صارف کے پیغام کا جواب دو جگہوں پر دے سکتے ہیں۔ پہلی جگہ وہ ہے جہاں اس نے آپ کو مخاطب کر کے پیغام لکھا اور یہی جگہ زیادہ موزوں ہے تاکہ گفتگو یکجا رہے اور دیگر قارئین کو گفتگو مربوط نظر آئے۔ دوسری جگہ اس صارف کا تبادلۂ خیال صفحہ ہے جہاں آپ نیا عنوان درج کر کے متعلقہ پیغام کا جواب لکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ پہلی صورت پر عمل درآمد کا ارادہ رکھتے ہیں یعنی نئے پیغام کا جواب اسی کے نیچے درج کرنا چاہتے ہیں تو "ترمیم" کی بٹن پر کلک کرے اس کے درج کردہ پیغام کے بعد نئی سطر میں جائیں اور اپنا جواب لکھنے سے قبل یہ علامت : رکھ دیں، بعد ازاں اپنا جواب لکھ کر صفحہ کو حسب دستور محفوظ کر دیں۔ اسی طرز پر آپ جتنی دفعہ جواب دیں گے اتنی دفعہ اس : علامت کی تعداد بڑھاتے جائیں۔ ذیل کے خاکے سے اس کی مزید وضاحت ہوگی:

آپ کی تحریر نتیجہ
دوسرے صارف کا پہلا پیغام آپ کے نام۔
: یہ رہا آپ کا پہلا جواب۔
:: اب یہ رہا اس کا جواب۔
:::چونکہ یہ اس سلسلہ گفتگو کا تیسرا جواب ہے، لہذا آپ مذکورہ علامت کو 3 دفعہ درج کریں گے۔

دوسرے صارف کا پہلا پیغام آپ کے نام۔

یہ رہا آپ کا پہلا جواب۔
اب یہ رہا اس کا جواب۔
چونکہ یہ اس سلسلہ گفتگو کا تیسرا جواب ہے، لہذا آپ مذکورہ علامت کو 3 دفعہ درج کریں گے۔

اگر اس سلسلہ گفتگو میں فہرست رکھنا ہو تو ہر سطر کے آغاز میں مذکورہ علامت (:) کے بعد ستارہ کی علامت (*) رکھ دیں۔ اس علامت کی مدد سے سطر کی ابتدا میں نقطہ لگ جائے گا۔ اگر نمبر والی فہرست مطلوب ہو تو ستارہ کی علامت کی بجائے یہ (#) علامت رکھیں۔ مزید وضاحت کے لیے ذیل کا خاکہ ملاحظہ فرمائیں:

آپ کی تحریر نتیجہ
:* فہرست کی پہلی سطر
:* فہرست کی دوسری سطر
:** دوسری سطر کی ذیلی فہرست
:* فہرست کی تیسری سطر
  • فہرست کی پہلی سطر
  • فہرست کی دوسری سطر
    • دوسری سطر کی ذیلی فہرست
  • فہرست کی تیسری سطر