معاونت:ویکی تدوین
ویکی تدوین ان قواعد اور کلیدی الفاظ کا نام ہے جو صفحہ کی شکلبندی کے لیے میڈیاویکی سافٹ ویئر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ تدوین کس طرح نظر آتی ہے اور ترمیم کس طرح محفوظ کی جاتی ہے اس کے لیے ملاحظہ فرمائیں: معاونت:ترمیم۔
ترتیب
ترمیمقطعات
ترمیمسرخیاں
ترمیممضامین کو مختلف حصوں اور عناوین میں تقسیم کرنے کے لیے سرخیاں استعمال کریں۔ سرخی علاحدہ مستقل سطر میں قائم کرے۔ مرتبین اپنے مضامین میں جو سرخیاں استعمال کرتے ہیں ان میں درجہ دوم کی سرخی ("==
") سب سے بڑی ہوتی ہے۔
آپ کی تحریر | اس طرح نظر آئے گی |
---|---|
==شہ سرخیاں== ''شہ سرخیاں'' آپ کی تحریر کو مختلف قطعات میں تقسیم کرے گی۔ ویکی مصنع لطیف خودکار طور پر [[معاونت:قطعہ|فہرست عناوین]] تیار کرتا ہے، جس کے لیے 2 'برابر کے نشان' ("==") سے آغاز کریں۔ ===ذیلی قطعہ=== مزید 'برابر کے نشان' ذیلی قطعہ بناتے ہیں۔ ====مختصر ترین ذیلی قطعہ==== مختلف درجات کو نہ چھوڑیں، مثلاً 2 سے ("==") 4 تک ("====") 'برابر کے نشان' لازماً درج کریں۔ ;واضح اصطلاح: سطر کے آغاز میں ایک وقف ناقص (سیمی کولن) داخل کرنے سے سطر جلی نظر آنے لگتی ہے۔ لیکن یہ سرخی نہیں ہوا کرتی ہے اور نہ فہرست عناوین میں نظر آتی ہے۔ |
شہ سرخیاں
شہ سرخیاں آپ کی تحریر کو مختلف قطعات میں تقسیم کرے گی۔ ویکی سافٹ ویئر خودکار طور پر فہرست عناوین تیار کرتا ہے، جس کے لیے 2 'برابر کے نشان' ("==") سے آغاز کریں۔
ذیلی قطعہ
مزید 'برابر کے نشان' ذیلی قطعہ بناتے ہیں۔ مختصر ترین ذیلی قطعہ
مختلف درجات کو نہ چھوڑیں، مثلاً 2 سے ("==") 4 تک ("====") 'برابر کے نشان' لازماً درج کریں۔
لیکن یہ سرخی نہیں ہوا کرتی ہے اور نہ فہرست عناوین میں نظر آتی ہے۔ |
'''افقی سطر''' افقی سطر سے علیحدہ کرنے کے لیے: :یہ اوپر کے جانب... ---- :...اور یہ نیچے کے جانب۔ اگر آپ سرخیاں قائم نہیں کرتے ہیں، تو فہرست عناوین بھی نظر نہیں آئے گی۔ |
افقی سطر افقی سطر سے علاحدہ کرنے کے لیے:
اگر آپ سرخیاں قائم نہیں کرتے ہیں، تو فہرست عناوین بھی نظر نہیں آئے گی۔
|
فہرست عناوین
ترمیمکسی صفحہ میں کم ازکم چار سرخیاں موجود ہوتی ہیں تو صفحہ کے شروع میں (مقدمہ کے بعد) فہرست عناوین نظر آتی ہے۔ کسی جگہ __NOTOC__ درج کردینے سے فہرست عناوین نہیں ظاہر ہوتی۔ اور __TOC__ کو کسی ایسے صفحہ میں رکھا جائے جس میں چار سے کم سرخیاں ہوں تو فہرست عناوین نظر آنے لگتی ہے۔