میڈیاویکی (انگریزی: MediaWiki) ایک سافٹ ویئر کا نام ہے جس کی مدد سے ویکی ویب گاہ چلائی جاتی ہیں۔ ویکی سائٹ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے اکثر منصوبوں میں زیر استعمال ہیں، اس کے علاوہ اور بھی بہت سی ویب گاہ ہیں جو اس سافٹ ویئر کو استعمال کر رہی ہیں۔ درحقیقت میڈیاویکی کو ویکیپیڈیا کی ضرورتوں کی تکمیل کے پیش نظر ترقی دی گئی تھی۔ میڈیاویکی پی ایچ پی زبان میں تحریر شدہ ہے اور گنو اجازت نامے کے تحت افادۂ عام کے لیے مفت دستیاب اور آزاد مصدر ہے۔

میڈیاویکی
میڈیاویکی کا لوگو
اسکرین شاٹ
The صفحۂ اول of the انگریزی ویکیپیڈیا running MediaWiki 1.17
تیار کردہویکیمیڈیا فاؤنڈیشن
ابتدائی اشاعت25 جنوری 2002ء
پروگرامنگ زبانپی ایچ پی
آپریٹنگ سسٹممتعدد المنابر
حجم~16.5 MB
دستیاب زبانیں300 سے زائد زبانوں میں
صنفویکی
اجازت نامہگنو عمومی عوامی اجازت نامہ نسخہ 2 یا مابعد
ویب سائٹmediawiki.org

تاریخ میڈیاویکی ترمیم

میڈیاویکی کا موجودہ پروگرام دانیال کروکر (Lee Daniel Crocker) نے اصلاً ویکیپیڈیا کے لیے تحریر کیا تھا۔ جنوری 2001ء میں جب ویکیپیڈیا کا آغاز ہوا تو اس وقت پرل زبان میں تحریر شدہ ایک چھوٹا ویکی تلاش انجن UserModWiki ویکیپیڈیا کے زیر استعمال تھا۔ اس پروگرام میں ویکیپیڈیا کے تمام صفحات متنی فائلوں (text files) میں جمع ہوتے تھے، لیکن جلد ہی اس پروگرام کی محدودیت سامنے آگئی۔ 2001ء کے وسط میں میگنس مانسکے (Magnus Manske) نے ویکیپیڈیا کے لیے خصوصی طور نئے سافٹ ویئر کی طرح ڈالی جو UserModWiki کی جگہ لے سکے۔ یہ سافٹ ویئر پی ایچ پی میں لکھا گیا تھا اور اپنی تمام معلومات مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس میں اکٹھا کرتا تھا۔ جنوری 2002ء میں انگریزی ویکیپیڈیا کو اس سافٹ ویئر پر منتقل کیا گیا اور اس وقت تمام موجود ویکیپیڈیاؤں پر بھی اسے لاگو کر دیا گیا۔

ان مختلف اشاعتوں کے متعدد نام دیے گئے تھے جو ارتقا کے مختلف مراحل کی نشان دہی کرتے تھے، مثلاً PHP پروگرام، مرحلہ دوم اور مرحلہ سوم۔ مرحلہ دوم مانسکے کے تیار شدہ پروگرام کو کہا گیا جب کہ مرحلہ سوم دانیال بروکر کے جانب سے تحریر شدہ موجودہ میڈیاویکی سافٹ ویئر کہلاتا ہے۔

20 جون 2003ء کو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے آغاز کا اعلان کیا گیا اور جولائی میں ویکیپیڈیا کے ایک صارف دانیال میئر نے مرحلہ سوم میں تیار شدہ پروگرام کا نام میڈیاویکی تجویز کیا، یوں اس کا نام میڈیاویکی منتخب ہو گیا۔

اس کا لوگو ایرک مولر نے ایک پھول کی تصویر کو سامنے رکھ کر تیار کیا، یہ لوگو دراصل 2003ء کے موسم گرما میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ میں ویکیپیڈیا کے نئے لوگو کے طور پر پیش کرنے لیے بنایا گیا تھا۔ اس لوگو کو مقابلہ میں تیسرا مقام حاصل ہوا، چنانچہ اسے میڈیاویکی کے لوگو کے لیے منتخب کیا گیا اور دوسرا مقام حاصل کرنے والے لوگو کو ویکیمیڈیا کے لیے جبکہ پہلا مقام حاصل کرنے والے لوگو کو ویکیپیڈیا کے لیے منتخب کیا گیا۔

سورج مکھی کے پھول کے دونوں جانب مربع کی شکل میں موجود قوسین میڈیا ویکی کی اس نحو کے جانب اشارہ کرتے ہیں جو درون ویکی یعنی ویکی کے دیگر صفحات کے روابط کے اظہار کے لیے اختیار کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت ترمیم

میڈیاویکی کا اولین نسخہ 1.1 ہے جسے دسمبر 2003ء میں متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ موجودہ مستحکم نسخہ 1.19 ہے جو مئی 2012ء میں شائع ہوا۔

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

سانچہ:ویکی سافٹ ویئر