معاونت:بین الاقوامی صوتیاتی ابجد

(معاونت:IPA سے رجوع مکرر)
بین الاقوامی صوتیاتی ابجد
قِسمالفابیٹ ابجد
زبانیںکسی بھی زبان کاصوتی آوازوں اور تلفظ ظاہر کرنے کا لیے
مدّتِ وقتsince 1888
بنیادی نظام
رومن الفابیٹ
  • فونوٹائپک الفابیٹ
    • بین الاقوامی صوتیاتی ابجد

بین الاقوامی صوتیاتی ابجد ایک ایسا نظام ہے جس میں صوتی آوازوں کو حروف کی شکل میں لکھا جاتا ہے اس نظام میں تقریباَ ہر زبان کی ہر قسم کی آوازوں کے لیے مخصوص حروف موجود ہیں۔ اسے 1886ء میں انٹرنیشنل فونیٹک ایسوسی ایشن نے بنایا۔ اسے عام طور علم زبانیات میں اساتذہ اور طلبہ استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ اسے وکیپیڈیا اور ٹرانسلیٹر دنیا کی زبانوں کا صحیح تلفظ ظاہر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر غ کی آواز کے لیے آئی پی اے میں ɣ کی علامت استعمال ہوتی ہے۔ آئی پی اے میں اس وقت 107 حروف اور 52 علامات استعمال ہوتی ہیں۔ علامات کو حروف کے ساتھ جوڑ کر مزید آوازیں حاصل کی جاتی ہیں۔

تاریخ

ترمیم

1886ء میں فرانسیسی اور برطانوی اساتذہ کی جماعت نے انٹرنیشنل فونیٹک ایسوسی ایشن بنائی پہلے انھوں نے زبانوں کی آوازوں کے رومن رسم الخط استعمال کیا لیکن پھر انھوں نے تمام زبانوں کی تمام آوازوں کو ایک ہی رسم الخط میں لکھنے کے لیے آئی پی اے کا نظام بنایا. آئی پی اے میں ایک آواز کے لیے ایک ہی علامت مستعمل ہے چاہے وہ کسی بھی زبان میں ہو۔

اردو اور آئی پی اے

ترمیم
اردو آئی پی اے مثال
ا a اب
ب b بات
بھ بھیڑ
پ p پانی
پھ پھول
ت تیر
تھ t̪ʱ تھالی
ٹ ʈ ٹماٹر
ٹھ ʈʱ ٹھاکر
ج جام
جھ dʒʱ جھاڑو
چ چ"'اند
چھ tʃʱ چھینک
ح h ح لوہ
خ x خاک
د دال
دھ d̪ʱ دھماکہ
ڈ ɖ ڈر
ڈھ ɖʱ ڈھول
ذ z ذخیرہ
ر r ریچھ
ڑ ɽ ربڑ
ڑھ ɽʱ ساڑھی
ز z زمین
ژ ʒ ٹیلی ویژن
س s سانپ
ش ʃ شیر
ص s صابن
ض z راضی
ط
ظ z ع a~ʔ عام
غ ɣ غ م
ف f فوارہ
ق q قابو
ک k کام
کھ کھیر
گ g گاجر
گھ گھوڑا
ل l لاد
م m موتی
ن n نام
ں ŋ رنگ، ماں
و ʋ وہ
ہ h
ء ʔ
ی j یکّہ

حروف علت (واولز)

ترمیم
اردو آئی پی اے مثال
اَ(زبر) ə اَب(اَب)
آ ɑː آم، بات
اِ(زیر)ِ ɪ اِن، کِن
ی نِیلا، گِیلا
ے نے (نے)
ɛ نیت(نیٹ)
اَے ɛː بَیل(بیل) ، بَیٹ(مطلب:بلا)
او بول
اَو ɔː اَور(aur)
اُ (پیش) ʊ اُن، تُم
اُو دُور، جنُون

عربی زبان میں الفاظ کی ادائیگی میں کچھ فرق ہے اس لیے

  • ث کے لیے θ
  • ح کے لیے ħ~ʜ
  • ذ کے لیے ð
  • ص کے لیے sˤ
  • ض کے لیے dˤ
  • ط کے لیے tˤ
  • ظ کے لیے ðˤ ~zˤ

مثالیں

ترمیم
  • پاکستان pɑːkɪst̪ɑːn
  • tʃaɪ n ə چائنہ

مزید دیکھیے

ترمیم

ہنٹرین کلمہ نویسی