معدل
معدل عدل سے ماخوذ ایک لقب ہے جس کے معنی
اعتدال پر لانے والے، برابر کرنے والے، ٹھیک کرنے والے کے ہیں۔
معدل اور مزکی قریب المعنی ہیں اور تقریباً دونوں ایک ہی معنی میں استعمال ہوتے ہیں۔ معدل جن حضرات کے القاب ہیں ان میں ابو الحسن علی بن محمد بن عبد اللہ المعدل اور ابونصر احمد بن عبد الباقی المعدل زیادہ مشہور ہیں اور اسی طرح ابو اسحاق مزکی بھی اعیان شہودین میں سے تھے۔
علامہ سمعانی فرماتے ہیں
«هذا اسم لمن عدل وزكى وقبلت شهادتہ عند القضاة»[1]
معدل کاخطاب ہر اس شخص کے لیے ہے جو عادل و مزکی ہو اور قاضیوں کی عدالت میں اس کی شہادت قبول کی جاتی ہو۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ «الأنساب للسمعاني» (12/ 342)، مجلس دائرة المعارف العثمانية، حيدر آباد الدكن - الهند