ہوا میں کھڑا مندر، یا ہوا میں خانقاہ یا شوآن کونگ مندر (آسان چینی: 悬空寺; روایتی چینی: 懸空寺; پینین: شوآن شی) شمالی چین کے شانشی صوبے میں ہنگ نامی پہاڑی کی ایک کھڑی چٹان پر بنایا گیا ایک مندر ہے۔ اس مندر کا قریبی نگر داتونگ ہے، جو شمال مغرب میں 64.23 کلومیٹر دور ہے۔ یہاں یانگ گانگ غاروں کے علاوہ ہوا میں کھڑا مندر تاریخی جگہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ چین کا یہ واحد مندر ہے جو بدھ، تاؤ اور کنفیوشس ادیان کے ملے جلے طرز سے بنا بے مثال مندر ہے۔[1] دسمبر 2010ء میں ٹائم میگزین نے اس کو دنیا کے سب سے عجیب اور خطرناک عمارتوں میں شامل کیا ہے۔