معلومات کا دھماکا (انگریزی: Information explosion) چھپی ہوئی معلومات میں وسیع تر اضافوں، ڈیٹا یا کثرت معلومات کی وجہ سے نمایاں اثرات کو کہتے ہیں۔[1] جیسے جیسے موجود ڈیٹا بڑھنے لگتا ہے، ایک مسئلہ یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ ان معلومات کی کس طرح صحیح طریقے سے نظامت کی جائے، جس کی وجہ سے معلومات کی بہتات ہو سکتی ہے۔ آن لائن آکسفورڈ انگریزی لغت سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ محاورے کا استعمال مارچ 1964ء کے نیو اسٹیسمین کے مضمون میں ہوا ہے۔[2] دی نیو یارک ٹائمز نے اس محاورے کو اپنے ادارتی مواد میں سب سے پہلے والٹر سلی وین کے لکھے مضون نے 7 جون 1964ء میں پہلی بار کیا ہے۔ مضمون میں لکھاری نے اس محاورے کو "بہت زیادہ بحٹ کیا گیا" کے طور پر بیان کیا۔[3] اس محاورے کا غالبًا اس سے بھی پہلے استعمال آئی بی ایم کے ایک اشتہاری ضمیمے میں ہوا تھا جو 30 اپریل 1961ء کو نیو یارک ٹائمز کے ساتھ شائع کیا گیا۔[4] ایضًا اس کا استعمال فرینک فریمونٹ اسمتھ نے، جو امیریکن انسٹی ٹیوٹ آف بایولوجیکل سائنسیز انٹر ڈسپلینری کانفرنس پروگرام کے ڈائریکٹر ہیں، اے آئی بی ایس بولیٹین کے مضمون میں کیے تھے۔[5]

جدید دور میں جہاں معلومات ہر کونے اور گوشے سے آتے رہتے ہیں، ان کی صحیح نظامت اور بہ وقت ضرورت استعمال ضروری ہے۔ ورنہ، جیسا کہ کسی کا قول ہے کہ "ہمیں معلومات میں دفن کر دیا گیا ہے"[6]، یعنی ہر جانب معلومات کی اس قدر بارش ہو رہی ہے، مطبوعہ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل ذرائع سے کہ اصل معلومات اور اصل مدعوں پر سے نظر اوجھل ہو کر غیر اہم مدعوں پر مرکوز ہو جاتی ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Hilbert, M. (2015). Global information Explosion:https://www.youtube.com/watch?v=8-AqzPe_gNs&list=PLtjBSCvWCU3rNm46D3R85efM0hrzjuAIg. Digital Technology and Social Change [Open Online Course at the University of California] freely available at: https://canvas.instructure.com/courses/949415
  2. “Information.” http://dictionary.oed.com آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ dictionary.oed.com (Error: unknown archive URL). accessed جنوری 4, 2008
  3. https://www.nytimes.com/1964/06/07/u-s-will-remove-reactor-in-arctic.html?_r=0
  4. http://www-03.ibm.com/ibm/history/ibm100/us/en/icons/translation/
  5. Keith Davis (1973)۔ "The Case for and against Business Assumption of Social Responsibilities"۔ Academy of Management Journal۔ 16 (2): 312–322۔ JSTOR 255331۔ doi:10.2307/255331 
  6. پیرنا: کنٹینٹ مینجمنٹ اہم موڑ پر ہے۔[مردہ ربط]