اطلاعیات (انگریزی: Informatics، نقل حرفی: انفورمیٹکس)، اطلاعات اور اس کی عملکاری (processing)اور اطلاعی نظاموں کا علم ہے۔ اس میں معلومات/اطلاعات کی فراہمی، حفاظت، پروسسنگ، رسائی اور رابطہ کرنے والے قدرتی اور مصنوعی نظاموں کے ڈھانچے، ان کے الگورتھم، برتاؤ اور عمل و ردّ عمل کا مطالعہ کیا جاتا ہے ۔ ساتھ ہی یہ اپنی تصوراتی اور نظری (theoretical)بنیادیں طے کر کے دوسرے علوم کے نتائج کا استعمال کرتا ہے۔ کمپیوٹرز کے آنے کے بعد زیادہ تر معلومات ڈیجیٹلی پروسس ہو رہی ہے۔

اس لفظ کو دوسرے علوم کے ساتھ مرکب کے طور پر خصوصی علوم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، مثلا طبی اطلاعیات، حیاتی اطلاعیات وغیرہ۔

اشتقاقیات

ترمیم

انفورمیٹکس کی اصطلاح 1957ء میں جرمن کمپیوٹر سائنس دان کارل سٹائن- بچ نے اپنے ایک مقالے(جرمنی: Informatik: Automatische Informationsverarbeitung) (اطلاعیات: اطلاعات کی خودکار عملکاری) میں استعمال کیا۔

یہ لفظ دراصل انفورمیشن یعنی اطلاعات اور آٹومیٹک یعنی خودکار کا مرکب ہے۔

حوالہ جات

ترمیم

خارجی روابط

ترمیم