معمرین کی دیکھ ریکھ
معمرین کی دیکھ ریکھ (انگریزی: Elderly care) سے مراد عمر رسیدہ افراد کی خصوصی دیکھ دیکھ اور نگرانی ۔ عمومًا معمر افراد خصوصًا جو ساٹھ سال سے تجاوز کر جاتے ہیں، مختلف امراض کے شکار ہوتے ہیں جو تا حیات چلتی ہیں۔ اس کے لیے انہیں رات دن باضابطگی سے دوائیں دینے پڑ سکتے ہیں۔ کچھ لوگ وقتًا فوقتًا اسپتال میں بھرتی ہوتے ہیں اور انہیں ہمہ وقت توجہ در کار ہوتی ہیں۔ کچھ معمر افراد بڑی حد تک اپنی قوتیں کھو چکے ہوتے ہیں اور نہیں چلنے پھرنے یا ضرورت کے لیے جانے کے لیے بھی دوسروں کی مدد در کار ہوتی ہیں۔
اس کے بڑی عمروں کے دیگر مسائل میں حافظے کا مکمل یا جزوی طور پر ضائع ہونا بھی ہے۔ کئی منطقی مسائل کی عدم فہمی یا صبر کی کمی بھی ایک مسئلہ ہوتی ہے۔ بڑی عمر تک پہنچنے تک کئی رشتے داروں یا دوستوں کی موت کا واقع ہونا بھی صدمہ انگیز ہو سکتا ہے اور یہ نفسیاتی اکیلاپن کا باعث بنتا ہے۔ کبھی کبھی اولاد کی عدم دل چسپی یا ان کی جانب سے ترک کیے جانے کے سبب پڑی عمر کے لوگ دار المعمرین میں جاکر رہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ کئی ایسی رہائشینں ان افراد کے ذوق طبع سے میل نہیں کھاتے۔
بڑی عمر کے افراد میں نفسیاتی مشاورت کی شدید ضرورت ہوتی اور متصلًا جسمانی صحت کی دیکھ ریکھ کی بھی در کار ہو سکتی ہے۔