دار المعمرین
دار الضعفا یا دار المعمرین (انگریزی: Retirement homes یا Old age homes) ان اقامت گاہوں کو کہتے ہیں جو ایسے سن رسیدہ افراد کے لیے تعمیر کیے جاتے ہیں جو اپنے خاندانوں کے ساتھ نہیں رہتے یا وہ بے آسرا اور بے یارو مدد گار ہوتے ہیں۔[1]
بھارت میں دار الضعفا
ترمیمبھارت میں ایک ہزار سے بھی زیادہ دار الضعفا ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر دار الضعفاؤں میں مفت ٹھہرنے کا بندوبست موجود ہے۔ کچھ مراکز ادائیگی پر مبنی خدمت کی قسم اور معیار کی بنیاد پر چلائے جاتے ہیں۔ طعام، رہائش اور طبی سہولتوں کے علاوہ بھارت کے زیادہ تر دار الضعفا میں قیام پزیر بوڑھے افراد کے لیے يوگا کی کلاسوں کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ سن رسیدہ افراد کو ٹیلی فون اور مواصلات کے دیگر ذرائع بھی دیے جاتے ہیں تاکہ وہاں قیام پزیر لوگ اپنے عزیزوں سے رابطہ برقرار رکھ سکیں۔[2]
دن کی دیکھ بھال کے مراکز
ترمیمکچھ مراکز بڑھاپے میں دن میں دیکھ بھال کرنے والے (ڈے کیئر سینٹر) بھی ہیں۔ ان مراکز میں معمر افراد کی صرف دن میں دیکھ بھال کی جاتی ہے۔