معمر بن کعب قرظی یہ ابو حمزہ یا ابو عبد اللہ محمد بن کعب قرظی مدنی تھے ۔ حضرت علی ، ابن مسعود ر ، ابن عباس اور دیگر صحابہ کرام سے روایات لی ہیں اور بالواسطہ ابی بن کعب سے روایات لی ہیں ثقہ ،تقوٰی اور تأویل القران کے لیے مشہور تھے ۔ ابن سعید فرماتے ہیں وہ ثقہ عالم اور متقی شخص ہیں ابن عون فرماتے ہیں: "مارایت احد اعلم بتاویل القرآن من القرظی" ۔ ترجمہ: میں نے قرظی سے زیادہ تاويل قرآن کا عالم کسی کو نہيں پایا۔ابن حبان فرماتے ہیں: "كان من أفاضل أهل المدينة علماً وفقهاً" ۔ ترجمہ: وہ اہل مدینہ کے علم وفقہ کے فضلاء میں سے تھے۔ وہ مسجد میں بیٹھ کر تعلیم دیا کرتے تھے ان پر اور ان کے ساتھیوں پر مسجد کی چھت گری تھی اور اس کے نیچے آکرفوت ہو گئے 118ھ میں انتقال فرمایا جب ان کی عمر اٹھترسال تھی ۔