معیاری حالات
کیمیاء میں معیاری حالات ایسے حالات کو کہا جاتا ہے کہ جب کسی بھی نظام کا مطالعہ دباؤ کے 1 بار (یعنی 100 کلوپاسکل) پر کیا جا رہا ہو اور اس کا درجۂ حرارت 25 درجہ سینٹی گریڈ ہو۔ یعنی یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ کیمیا میں 25 °C, 100 kPa کے حالات کو معیاری حالات کہا جاتا ہے۔ اسے standard temperature and pressure یعنی معیاری درجۂ حرارت اور دباؤ بھی لکھا جاتا ہے اور ان کے اختصارات بالترتیب STP اور م د د اختیار کیے جاتے ہیں۔