مفتی
فقہ اسلامی کی ایک مؤقر اصطلاح
(مفتي سے رجوع مکرر)
مفتی کسی دارالافتاء میں فتوی کے منصب پر فائز عالم دین، جو کسی مسئلہ پر شریعت کی روشنی میں رائے دینے کا اہل ہو، اس ذمہ دار کو مفتی کہتے ہیں۔
مفتی کا اطلاق مجتہد پرکیا جاتا ہے اور مجتہد کہتے ہیں اس شخص کو جس کے اندرا حکام کو ان کے دلائل سے مستنبط کرنے کا ملکہ پیدا ہو چکا ہو۔ مفتی یا فقیہ کے لفظ کا اطلاق بعد کے دور میں ان لوگوں پر کیا جانے لگا جو اپنے مذہب کے بڑے علما تھے، یہ استعمال مجازاً یا بطور حقیقت عرفیہ کے ہونے لگا اور موجودہ دور میں جو فتاوی صادر کیے جاتے ہیں یہ در حقیقت محض مجتہد کے کلام کونقل کرنے تک ہی محدود ہیں تا کہ اس مجتہد کا مقلد اس مسئلے کی بابت مجتہد کی رائے کو جان کر اس پرعمل پیرا ہو سکے فی الحقیقت یہ فتاوی نہیں۔[1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ الفقہ الاسلامی وادلتہ، جلد اول صفحہ 52 ڈاکٹر وہبۃ الزحیلی، دار الاشاعت اردو بازار کراچی