دارالافتاء
دفتر قانون اسلامی
شرعی مسائل میں رہنمائی کرنے والا دفتر دارالافتاء کہلاتا ہے۔ ایسے دفاتر بالعموم ہر دینی درسگاہ کے ساتھ قائم ہوتے ہیں، جہاں سے مسلمان عبادات (نماز، روزہ، حج، زکوۃ) کے علاوہ روزمرہ زندگی میں پیش آمدہ مسائل (نکاح، طلاق، حلال و حرام، مورگیج، اسلامی بنکاری، وغیرہ) کا حل دریافت کرتے ہیں۔
دارالافتاء کے سربراہ کو مفتی کہا جاتا ہے اور کسی بھی معاملے میں اس کی ذاتی تحقیق پر مبنی فیصلہ فتوی کہلاتا ہے۔
اسلامی ریاست میں عدالتیں اسلامی مسائل سے متعلقہ رہنمائی کے لیے ملک کے بڑے بڑے مفتیوں سے رابطہ کرتی ہیں اور ان کے فتاویٰ کی روشنی میں فیصلے صادر کرتی ہیں، اس لحاظ سے دارالافتاء کو اسلامک لا آفس بھی کہا جا سکتا ہے۔