مقالات العثماني

محمد تقی عثمانی کی کتاب

مقالات العثماني پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ یہ کتاب مفتی تقی عثمانی کے عربی زبان میں تحریر کردہ مقالات کا مجموعہ ہے ۔ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے ۔ ٤٦٣ صفحات کی جلد اول میں عقیدہ ، تفسیر ، حدیث ، فقہ ، قانون ، تعلیم اور افکار معاصرہ سے متعلق مقالات ہیں ۔ مفسرین کے طبقات اور اصول تفسیر ، تاریخ تفسیر ، مفسر کی شروط و آداب ، تفسیر بالرائے کا مقام و مرتبہ ، تدوین حدیث کی تاریخ ، طبقات رواۃ ، کتب حدیث کی اقسام ، ١٤ ویں صدی ہجری کی اہم شروح حدیث کا تعارف اور پاکستان میں دینی تعلیم کا جائزہ جلد ہذا کے اہم عناوین میں سے ہیں ۔ جلد دوم میں سیاست اور اقتصاد سے متعلق مقالات کے علاوہ چند مشہور شخصیات ( مولانا مفتی محمد شفیع ، شیخ اشرف علی تھانوی اور یوسف قرضاوی وغیرہ ) کا تعارف کروایا گیا ہے ، نیز مفتی تقی عثمانی کے مختلف کتب و مجلات میں لکھے جانے والے مقد مہ جات بھی بیان کیے گئے ہیں ۔ اس کے ٤٣٧ صفحات ہیں ۔ مجلد اور خوبصورت سر ورق سے مزین یہ کتاب ١٤٣٦ ھ میں مکتبہ معارف القرآن کراچی سے شائع ہوئی ہے ۔[1]

مقالات العثماني
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زبانعربی
ویب سائٹmuftitaqiusmani.com

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢٠٥۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢